نیو یارک میں پولیوکےضمن میں ہنگامی حالت کا اعلان، گندےپانی سےپھیلنےوالےنئےوائرس کی شناخت
State of Emergency Over Polio: حکام نے کہا ہے کہ یہ ممکن ہے کہ ریاست میں سیکڑوں افراد پولیو میں مبتلا ہو گئے ہوں اور انہیں اس کا علم نہ ہو۔ پولیو سے متاثر ہونے والے زیادہ تر لوگوں میں کوئی علامات نہیں ہوتی ہیں لیکن پھر بھی یہ وائرس دوسروں کو بھی متاثر کرسکتا ہے، جس کا علم کئی دنوں یا ہفتوں بعد ہوتا ہے۔
State of Emergency Over Polio: حکام نے کہا ہے کہ یہ ممکن ہے کہ ریاست میں سیکڑوں افراد پولیو میں مبتلا ہو گئے ہوں اور انہیں اس کا علم نہ ہو۔ پولیو سے متاثر ہونے والے زیادہ تر لوگوں میں کوئی علامات نہیں ہوتی ہیں لیکن پھر بھی یہ وائرس دوسروں کو بھی متاثر کرسکتا ہے، جس کا علم کئی دنوں یا ہفتوں بعد ہوتا ہے۔
نیویارک کی گورنر کیتھی ہوچول (Kathy Hochul) نے کہا ہے کہ نیویارک میں گندے پانی میں ایک اور نئے وائرس کا پتہ چلا ہے، جس کے بعد پورے شہر میں ’ہیلتھ ایمرجنسی‘ کا اعلان کیا گیا ہے اور پولیو سے لڑنے کی کوششوں کو تیز کردیا گیا ہے۔ صحت کے حکام نے اس کے بعد سیوریج کے پانی میں وائرس کی علامات کی جانچ شروع کردی۔
ریاستی صحت کے عہدیداروں نے کہا کہ جینیاتی طور یہ پولیو کیس ماحول کی خرابی کی وجہ سے پھیلا ہے۔ یہ کمیونٹی میں پھیلاؤ کو بڑھانے کا سبب بن رہا ہے۔ پولیو وائرس اس سے قبل نیو یارک سٹی اور اس کے شمال میں تین علاقوں میں گندے پانی میں پایا گیا۔ کیتھی ہوچول نے ریاست میں ہنگامی صورتحال کا اعلان کیا۔ لیکن اس دوران ملازمین، ڈاکٹرس اور ڈیلیوری کرنے والوں کو حمل و نقل کی اجازت دی گئی ہے۔ وہیں حفاظتی ٹیکوں سے متعلق ڈیٹا کو اکھٹا کیا جارہا ہے۔ جو کہ ویکسینیشن کی کوششوں پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے کیا جائے گا جہاں ان کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔
ریاستی ہیلتھ کمشنر ڈاکٹر میری ٹی باسیٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ پولیو کی وجہ سے احتیاط برتنا ضروری ہے۔ یہ کسی کے لیے خطرناک ہوسکتا ہے۔ اگر آپ یا آپ کے بچے کو ٹیکے نہیں لگائے گئے ہیں، تو فالج کی بیماری کا خطرہ لاحق ہے۔ میں نیویارک والوں سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ کسی بھی خطرے سے قبل ہی حفاظتی اقدامات انجام دیں۔ حکام نے کہا ہے کہ یہ ممکن ہے کہ ریاست میں سیکڑوں افراد پولیو میں مبتلا ہو گئے ہوں اور انہیں اس کا علم نہ ہو۔ پولیو سے متاثر ہونے والے زیادہ تر لوگوں میں کوئی علامات نہیں ہوتی ہیں لیکن پھر بھی یہ وائرس دوسروں کو بھی متاثر کرسکتا ہے، جس کا علم کئی دنوں یا ہفتوں بعد ہوتا ہے۔ نیویارک میں واحد تصدیق شدہ کیس میں ایک نامعلوم نوجوان بالغ شامل تھا جسے ویکسین نہیں لگائی گئی تھی۔
ریاست بھر میں پولیو کے قطرے پلانے کی شرح 79 فیصد ہے، لیکن دیگر علاقوں جیسے راک لینڈ، اورنج اور سلیوان میں یہ شرح کم تھی۔
Published by:Mohammad Rahman Pasha
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔