ہوم » نیوز » عالمی منظر

امریکہ : مسلم خواتین کا جبرا حجاب اتروانے پر نیویارک پولیس اورانتظامیہ پر ایک لاکھ 80 ہزار ڈالر کا جرمانہ

امریکہ میں تین مسلمان خواتین کو زبردستی حجاب اتروائے جانےپر ایک لاکھ اسی ہزار ڈالر ہرجانہ ادا کیا جائےگا۔

  • UNI
  • Last Updated: Mar 01, 2018 05:48 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
امریکہ : مسلم خواتین کا جبرا حجاب اتروانے پر نیویارک پولیس اورانتظامیہ پر ایک لاکھ 80 ہزار ڈالر کا جرمانہ
امریکہ میں تین مسلمان خواتین کو زبردستی حجاب اتروائے جانےپر ایک لاکھ اسی ہزار ڈالر ہرجانہ ادا کیا جائےگا۔

نیویارک : امریکہ میں تین مسلمان خواتین کو زبردستی حجاب اتروائے جانےپر ایک لاکھ اسی ہزار ڈالر ہرجانہ ادا کیا جائےگا۔2012 اور2015 میں گرفتاری کے بعد نیویارک کی پولیس نے ان خواتین کو حجاب اترواکر ملزمان کے طور پر تصاویرلی تھیں۔نیویارک پولیس کے اس عمل کو مذہبی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے پولیس اور نیویارک انتظامیہ پر ہرجانہ دائر کیا گیا۔

بروکلین کی وفاقی عدالت میں فریقین کے مابین معاملات طے پانے کے بعد تینوں خواتین کو ساٹھ ساٹھ ہزار ڈالر یا تقریباً چھیاسٹھ لاکھ روپے فی کس ادا کیے جائیں گے۔ گرفتارخواتین میں سے ایک کو ہراساں کرنے اور دوسری کو پارکنگ کے جھگڑے پر حراست میں لیا گیا تھا ۔

First published: Mar 01, 2018 05:44 PM IST