ہوم » نیوز » عالمی منظر

اپنے عاشق سے شادی کریں گی اس ملک کی وزیر اعظم ، گزشتہ سال بیٹی کو دیا تھا جنم

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسنڈا آرڈن اپنے عاشق ٹیلی ویژن پریزنٹر کلارک گیفورڈ سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں جلد ہی شادی کے رشتوں میں بندھ جائیں گے۔

  • UNI
  • Last Updated: May 03, 2019 03:53 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
اپنے عاشق سے شادی کریں گی اس ملک کی وزیر اعظم ، گزشتہ سال بیٹی کو دیا تھا جنم
نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسنڈا آرڈن

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسنڈا آرڈن اپنے عاشق ٹیلی ویژن پریزنٹر کلارک گیفورڈ سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں جلد ہی شادی کے رشتوں میں بندھ جائیں گے۔ وزیراعظم کے ترجمان نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے۔اس سے پہلے جمعہ کو دونوں کی سگائی ہونے کی بات سامنے آئی تھی جب ایک تقریب میں محترمہ آرڈن کو بائیں ہاتھ کے درمیان کی انگلی میں ہیرے کی انگوٹھی پہنے دیکھاگیا۔

اس کے بعد تفتیشی صحافیوں نے اس تعلق سے وزیراعظم کے دفتر سے اطلاع کا مطالبہ کیا۔ تب وزیراعظم کے ترجمان نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایسٹر کی چھٹیوں کے موقع پر دونوں کی سگائی ہوئی تھی اور اب وہ شادی کے لئے تیار ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ سال ہی وزیراعظم رہتے ہوئے ہوئے محترمہ آرڈن کی پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔دونوں نے اپنی بیٹی کا نام نیوتی اروہا ررکھا۔

محترمہ آرڈن دنیا کی دوسری ایسی لیڈر ہیں جنہوں نے وزیراعظم رہتے ہوئے بچہ پیدا کیا۔ اس سے پہلے پاکستان کی دو مرتبہ وزیراعظم رہنے والی بے نظیر بھٹو کے عہدہ پر رہتے ہوئے بچے کی پیدائش ہوئی تھی۔ محترمہ آرڈن نے پہلے کہا تھا کہ ’’میرے پاس ایسا معاون ہے جو ہمیشہ میری مدد کرتا ہے۔ وہ مشترکہ ذمہ داری کا بڑا حصہ نبھاتا ہے کیونکہ وہ سرپرست ہے نہ کہ کوئی بے بی سیٹر۔‘‘ مقامی میڈیا کے مطابق محترمہ آرڈن اور مسٹر گیفورڈ کی پہلی ملاقات سال 2012 میں ایک تقریب کے دوران ہوئی تھی۔

First published: May 03, 2019 03:53 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading