نیوزی لینڈ کی پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ کرائسٹ چرچ میں 2 مساجد میں فائرنگ کرنے والا آسٹریلیائی دہشت گرد کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ تیسرے ہدف کی جانب بڑھ رہا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ سانحہ کی اطلاع ملنے کے 21 ویں منٹ میں ملزم کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔ مسلح شخص کو 2 اہلکاروں نے گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق اہلکاروں کو مسلح ہو کر حملے کی جگہ پہنچنے میں 10منٹ لگے تھے۔کیوی حکام کے مطابق مسجد پر حملے کی ویڈیو کے براہِ راست مناظر دوران ملازمت دیکھنے والے ایک ملازم کو نوکری سے بھی نکال دیا گیا ہے۔ نیوزی لینڈ کی پولیس نے کہا ہے کہ حملہ آور کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ تیسرے ہدف کی طرف بڑھ رہا تھا۔ علاوہ ازیں، نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے حملے کے بعد سب سے پہلے جائے وقوع پہنچنے والے اہل کاروں سے ملاقات کی اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔ یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم کا جمعہ کے روز سرکاری ٹی وی اور ریڈیو سے اذان کے نشریہ کا اعلان
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔