ہوم » نیوز » عالمی منظر

نیوزی لینڈ عام انتخابات میں موجودہ وزیر اعظم جسیندر آرڈن کی شاندار جیت

نیوزی لینڈ کے موجودہ وزیراعظم جسیندر آرڈن نے ملک میں حال ہی میں ہوئے عام انتخابات میں شاندار جیت حاصل کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھر وزیراعظم بن گئی ہیں اور ان کے قیادت والی لیبرپارٹی کو مجموعی طور سے تقریبا پچاس فیصد ووٹ ملے ہیں۔

  • Share this:
نیوزی لینڈ عام انتخابات میں موجودہ وزیر اعظم جسیندر آرڈن کی شاندار جیت
نیوزی لینڈ عام انتخابات میں جسیندر آرڈن کی شاندار جیت

ویلنگٹن: نیوزی لینڈ کے موجودہ وزیراعظم جسیندر آرڈن نے ملک میں حال ہی میں ہوئے عام انتخابات میں شاندار جیت حاصل کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھر وزیراعظم بن گئی ہیں اور ان کے قیادت والی لیبرپارٹی کو مجموعی طور سے تقریبا پچاس فیصد ووٹ ملے ہیں۔ ملک میں مقامی وقت کے مطابق شام پانچ بجے تک 99 فیصد ووٹنگ کی گنتی ہوچکی ہے جس میں لیبر پارٹی کو 49 فیصد ووٹ جبکہ اہم اپوزیشن پارٹی نیشنل پارٹی کو 26.8 فیصد اور گرینس کو 7.6 اور اے ایس ٹی پارٹی کو آٹھ فیصد ووٹ ملے ہیں۔



الیکشن کمیشن کے مطابق پورے ملک میں 120 سیٹوں پر ہوئے انتخابات میں 64 سیٹوں پر لیبر پارٹی نے جیت حاصل کی ہے جبکہ 27 فیصد ووٹ کے ساتھ نیشنل پارٹی کو 35 سیٹیں ملی ہیں۔ نیشنل پارٹی کی طرف سے وزیراعظم کے عہدے کے امیدوار جوڈیتھ کالنس کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ محترمہ آرڈن نے شاندار جیت کے لئے اپنے حامیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کل سے ہی اپنی ذمہ داری سنبھال لیں گی اور کام شروع کردیں گی۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Oct 17, 2020 11:59 PM IST