ہوم » نیوز » عالمی منظر

پیدا ہوتے ہی بچہ نے کردیا ایسا کام ، ڈاکٹر رہ گئے حیران ، سوشل میڈیا پر تصویر ہوئی وائرل

Social media viral Pics : تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوزائیدہ بچہ ڈٓاکٹر کے منہ سے ماسک ہٹانے کی کوشش کررہا ہے ۔ بچہ ڈاکٹر کے ماسک کو نیچے کی جانب کھینچتا ہے ۔

  • Share this:
پیدا ہوتے ہی بچہ نے کردیا ایسا کام ، ڈاکٹر رہ گئے حیران ، سوشل میڈیا پر تصویر ہوئی وائرل
پیدا ہوتے ہی بچہ نے کردیا ایسا کام ، ڈاکٹر رہ گئے حیران ، سوشل میڈیا پر تصویر ہوئی وائرل

کورونا وائرس کی وبا سے بچنے کیلئے ماسک پہننا ضروری ہوگیا ہے ۔ اس وبا کے درمیان ڈاکٹر کے سرجیکل ماسک کو ہٹانے کی کوشش کررہے نوزائیدہ بچہ کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر جم کر وائرل ہورہی ہے ۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی اس تصویر کو لوگ امید کی ایک نئی کرن بتارہے ہیں ۔ بچے کی اس تصویر کو انسٹاگرام پر یو اے ای کے گائینوکالوجسٹ ڈاکٹر ثمر نے شیئر کیا ہے ۔ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوزائیدہ بچہ ان کے چہرے سے ماسک ہٹانے کی کوشش کررہا ہے ۔ وہ ان کے ماسک کو نیچے کی طرف کھینچ رہا ہے ۔


ڈاکٹر ثمر نے انسٹاگرام پر اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا : ہم سبھی ایک اشارہ چاہتے ہیں کہ کب ہمارے چہرے سے ماسک ہٹے گا ۔ جتنی خوبصورت تصویر ہے ، اتنے ہی بہترین کیپشن کی وجہ سے یہ تصویر سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہی ہے ۔


سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی اس تصویر کو لوگ امید کی ایک نئی کرن بتارہے ہیں ۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی اس تصویر کو لوگ امید کی ایک نئی کرن بتارہے ہیں ۔


سوشل میڈیا پر یہ تصویر وائرل ہوگئی ہے ۔ اس تصویر پر ہزاروں لائیکس آچکے ہیں ۔ کئی لوگوں نے اس کو ایک بہتر مستقبل کیلئے اشارہ کے طور پر دیکھا جبکہ کئی دیگر نے کہا کہ یہ ان کیلئے سال 2020 کا خلاصہ ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Oct 15, 2020 06:12 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading