ہوم » نیوز » عالمی منظر

طالبان کے ساتھ مل کر جیش کر رہا تھا ہندوستان میں خودکش حملوں کی تیاری

دہشت گرد تنظیم جیش محمد کے سرغنہ نے ہندوستان کے مختلف مقامات میں خودکش حملے کرانے کے لئے ایک بڑا منصوبہ بنایا تھا۔

  • Share this:
طالبان کے ساتھ مل کر جیش کر رہا تھا ہندوستان میں خودکش حملوں کی تیاری
دہشت گرد تنظیم جیش محمد کے سرغنہ نے ہندوستان کے مختلف مقامات میں خودکش حملے کرانے کے لئے ایک بڑا منصوبہ بنایا تھا۔

دہشت گرد تنظیم جیش محمد کے سرغنہ نے ہندوستان کے الگ- الگ مقامات میں خودکش حملے کرانے کے لئے ایک بڑا منصوبہ بنایا تھا۔ نیوز 18 انڈیا کو خفیہ ایجنسی سے حاصل ہوئی معلومات کے مطابق، مسعود اظہر نے گزشتہ سال دسمبر میں طالبان اور حقانی نیٹ ورک کے کمانڈروں سے بات کی تھی۔ اتنا ہی نہیں مسعود اظہر نے ہندوستان میں خودکش حملوں کے لئے طالبان اور حقانی نیٹ ورک کو بھی اکسایا تھا۔


خفیہ ایجنسی کو ملی جانکاری کے مطابق مسعود نے افغانستان میں دہشت گردانہ سرگرمیاں چلانے والے چھاپہ مار گروپ حقانی نیٹ ورک کے  دو کمانڈروں بلال زردانی اور گل عبدل رحمان کے ساتھ بات کی تھی۔


مسعود اظہر نے ہندوستان کے متعدد علاقوں میں خودکش حملوں کے لئے افغانستان کی دہشت گرد تنظیم طالبان سےبات کی تھی۔ حقانی نٹ ورک کو بھی ہندوستان میں خودکش حملے کے لئے اکسایا تھا۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ دونوں دہشت گرد تنظیموں کو اکسانے کے لئے مسعود اظہر نے دسمبر 2018 میں ان سے رابطہ کیا تھا۔

First published: Mar 09, 2019 09:55 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading