ہوم » نیوز » عالمی منظر

پاکستانی فوجیوں کی سعودی عرب میں تعیناتی کی خبریں بے بنیاد: آصف

اسلام آباد۔ پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے ان رپورٹوں کو سرے سے مسترد کیا ہے جن میں کہا گیا تھا کہ سعودی۔ یمن جنگ میں مدد کرنے کے لئے پاکستانی فوج کے جوانوں کو سعودی عرب میں تعینات کیا گیا ہے۔

  • Share this:
پاکستانی فوجیوں کی سعودی عرب میں تعیناتی کی خبریں بے بنیاد: آصف
پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف: فائل فوٹو

اسلام آباد۔  پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے ان رپورٹوں کو سرے سے مسترد کیا ہے جن میں کہا گیا تھا کہ سعودی۔ یمن جنگ میں مدد کرنے کے لئے پاکستانی فوج کے جوانوں کو سعودی عرب میں تعینات کیا گیا ہے۔ پاکستانی میڈیا کی اطلاعات کے مطابق مسٹر آصف نے کل کہا کہ سعودی عرب یمن تنازعہ کے تناظر میں کسی بھی فوجی ملازم کو سعودی عرب نہیں بھیجا گیا ہے۔

انہوں نے کہا، " ہماری پالیسی سعودی عرب۔ یمن تنازعہ میں شامل نہیں ہونے کی ہے۔ اگر اس سلسلے میں کوئی فیصلہ کیا جاتا ہے تو اس بارے میں ملک کی پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائے گا۔ " خیال ر ہے کہ سوشل میڈیا پر اس طرح کی رپورٹیں تھیں کہ پاکستانی فوج کی بریگیڈ کو سعودی عرب بھیجا گیا ہے۔

First published: Mar 16, 2017 04:14 PM IST