ہوم » نیوز » عالمی منظر

ڈونالڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ غیر مشروط ملاقات کی خبر کو بتایا غلط

گذشتہ چار ستمبر کو ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 47 ویں سیشن کے دوران ایران کے رہنما حسن روحانی کے ساتھ کسی ملاقات کے امکانات سے انکار نہیں کر رہے ہیں جس کے بعد ایسی خبریں آنے لگیں کہ امریکہ اور ایران کے درمیان اس دوران کوئی بات چیت ہو سکتی ہے ۔

  • UNI
  • Last Updated: Sep 16, 2019 09:50 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ڈونالڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ غیر مشروط ملاقات کی خبر کو بتایا غلط
ایران کے ساتھ غیر مشروط ملاقات کی خبر غلط: ٹرمپ

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ غیر مشروط ملاقات کے امکانات کو مسترد کرتے ہوئے اسے غلط قرار دیا ہے ۔ ٹرمپ نے ٹویٹ کر کے کہا ’’ایک جھوٹی خبر کے مطابق میں ایران کے ساتھ غیر مشرو ط ملاقات کے لئے تیار ہوں ۔ یہ بیان پوری طرح غلط ہے‘‘ ۔

واضح ر ہے کہ گذشتہ چار ستمبر کو ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 47 ویں سیشن کے دوران ایران کے رہنما حسن روحانی کے ساتھ کسی ملاقات کے امکانات سے انکار نہیں کر رہے ہیں جس کے بعد ایسی خبریں آنے لگیں کہ امریکہ اور ایران کے درمیان اس دوران کوئی بات چیت ہو سکتی ہے ۔

اس دوران 10 ستمبر کو امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے پریس کانفرنس میں بتایا تھا کہ  ٹرمپ اور روحانی کے درمیان نیویارک میں ملاقات کا امکان تھا اور امریکی صدر بلا کسی پیشگی شرط کے ملاقات کے لئے تیار تھے۔

First published: Sep 16, 2019 09:49 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading