اپنا ضلع منتخب کریں۔

    Terror Funding Case: این آئی اے کورٹ کا حکم- حافظ سعید اور یٰسین ملک کے خلاف طے ہوں گے الزام

    ٹیرر فنڈنگ کیس میں این آئی اے کورٹ نے لشکر طیبہ (ایل ای ٹی) کے بانی حافظ محمد سعید اور حزب المجاہدین سربراہ سید صلاح الدین سمیت کشمیر کے علیحدگی پسند لیڈروں یٰسین ملک، شبیر شاہ، مسرت عالم سمیت 15 کے خلاف غیر قانونی سرگرمیاں روک تھام قانون (Unlawful Activities Prevention Act or UAPA) کی مختلف دفعات کے تحت الزامات طے کرنے کا حکم دیا ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: ٹیرر فنڈنگ کیس میں این آئی اے کورٹ نے لشکر طیبہ (ایل ای ٹی) کے بانی حافظ محمد سعید اور حزب المجاہدین سربراہ سید صلاح الدین سمیت کشمیر کے علیحدگی پسند لیڈروں یٰسین ملک، شبیر شاہ، مسرت عالم سمیت 15 کے خلاف غیر قانونی سرگرمیاں روک تھام قانون (Unlawful Activities Prevention Act or UAPA) کی مختلف دفعات کے تحت الزامات طے کرنے کا حکم دیا ہے۔ یٰسین ملک جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ (Jammu-Kashmir Liberation Front) کا سربراہ بھی ہے، جس پر ہندوستانی فضائیہ کے 4 ملازمین کے قتل کے الزام میں بھی کیس چل رہا ہے۔

      ٹیرر فنڈنگ کیس کی سماعت کر رہی قومی تفتیشی ایجنسی کی خصوصی عدالت کے جج جسٹس پروین سنگھ نے جموں وکشمیر میں سال 2017 کی دہشت گردانہ اور علیحدگی پسند سرمیوں کو ’منصوبہ بند سازش‘ قرار دیا۔ جسٹس پروین سنگھ کے مطابق، اس سازش کا ماسٹر مائنڈ سرحد پار پاکستان میں بیٹھا تھا اور آئی ایس آئی (Pakistan’s Inter Services Intelligence) کے اشاروں پر کام کر رہا تھا۔

      این آئی اے کورٹ نے اپنے حکم میں کہا کہ جموں وکشمیر میں دہشت گردانہ فنڈنگ کے لئے پیسہ پاکستان اور اس کی ایجنسیوں کی طرف سے بھیجا گیا تھا۔ یہاں تک کہ سفارتی مشن کا استعمال برے منصوبوں کو پورا کرنے کے لئے کیا گیا تھا۔ این آئی اے کورٹ نے کہا کہ اعلان شدہ بین الاقوامی دہشت گردی اور 2008 ممبئی بم دھماکوں کے ملزم حافظ سعید کے ذریعہ بھی ہندوستان میں دہشت گردانہ فنڈنگ کے لئے پیسہ بھی بھیجا گیا تھا۔

      این آئی اے کورٹ نے کہا کہ سازش کرنے والوں کا مقصد جموں وکشمیر میں خون خرابہ، تشدد، بربادی اور تباہی مچاکر اسے ہندوستان سے الگ کرنا تھا۔ ایک بڑی مجرمانہ سازش کے تحت جموں وکشمیر میں بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے ہوئے، پُرتشدد واقعات ہوئیں۔ وادی میں دہشت گردی کو بڑھاوا دینے میں ان حادثات نے اہم کردار نبھائی۔ ان سب میں لشکر طیبہ (ایل ای ٹی) کے بانی حافظ سعید اور حزب المجاہدین سربراہ سید صلاح الدین کے ساتھ یٰسین ملک (Yasin Malik)، مسرت عالم (Masarat Alam Bhat)، شبیر شاہ (Shabir Shah) ملوث تھے۔ این آئی اے عدالت نے کہا کہ اعلان شدہ بین الاقوامی دہشت گرد اور 2008 ممبئی بم دھماکوں کے ملزم حافظ محمد سعید کے ذریعہ بھی ہندوستان میں دہشت گردانہ فنڈنگ کے لئے پیسہ بھیجا گیا تھا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: