نائیجیریا میں کسانوں اور چرواہوں کے درمیان ہوئی خونیں جھڑپ میں اب تک 85 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ جبہ کئی لوگ سنگین طور پر زخمی ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ سینٹرل نائیجیریا م یں تین ہزار سے زیادہ لوگ بے گھر بھی ہوگئے ہیں۔
پلاٹو ریاست(Plateau State) کے کئی دیہاتوں میں پیر کو تشدد پھوٹ پڑا، جس میں ابتدائی طور پر 30 ہلاکتوں کی خبر سامنے آئی۔ یہ خطہ برسوں سے نسلی اور مذہبی کشیدگی کی لپیٹ میں ہے۔ مقامی ذرائع اور عینی شاہدین کے مطابق جمعرات کو اس ریاست کے منگو ضلع کے کئی دیہات میں تشدد پھوٹ پڑا۔ یہ بحران نو منتخب صدر بولا ٹینوبو کو درپیش بہت سے سکیورٹی چیلنجوں میں سے ایک ہے، جو اس ماہ کے آخر میں افریقہ کے سب سے زیادہ آبادی والے ملک کا چارج سنبھالیں گے۔
More than 3,000 people have been displaced in central Nigeria after at least 85 people were killed in ongoing clashes between herders and farmers, reports AFP News Agency citing officials
مقامی حکومتی کونسل کے چیئرمین دپوت وزیر ڈینیل نے اے ایف پی کو بتایا کہ 85 لاشیں نکالی گئی ہیں۔ مقامی ماؤغول ڈیولپمنٹ ایسوسی ایشن کے ایک کمیونٹی لیڈر جوزف گوانکٹ نے بتایا کہ تلاش اور بچاؤ ٹیموں نے 85 لاشیں برآمد کی ہیں۔
نیشنل ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی نے کہا کہ تشدد کے نتیجے میں ہزاروں لوگ بے گھر ہوئے اور سیکڑوں گھر تباہ ہو گئے۔ این ای ایم اے کے علاقائی رابطہ کار یوجین نائلونگ نے اے ایف پی کو بتایا کہ تشدد سے کم از کم 3,683 افراد بے گھر ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ 720 سے زائد مکانات جزوی یا مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں۔ جمعرات تک زخمیوں کی تعداد واضح نہیں تھی۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔