ہوم » نیوز » عالمی منظر

نائیجیریا میں بندوق برداروں نے 50 افراد کو ہلاک کیا

نائجیریا میں جمفارا صوبے کے جنگل میں ٹھکانہ بناکر رہنے والے بندوق برداروں نے ہفتے کے روز علیٰ الصباح کم از کم 50 افراد کو قتل کر دیا ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Apr 06, 2019 08:31 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
نائیجیریا میں بندوق برداروں نے 50 افراد کو ہلاک کیا
علامتی تصویر

مغرب شمال نائجیریا میں جمفارا صوبے کے جنگل میں ٹھکانہ بناکر رہنے والے بندوق برداروں نے ہفتے کے روز علیٰ الصباح کم از کم 50 افراد کو قتل کر دیا ہے۔ مقامی حکام نے حملے کی تصدیق کی ہے۔ جمفارا کی اسٹیٹ ہاؤس اسمبلی کے اسپیکرسانوسی ریکیجی نے کہا کہ منگل کے روز کاروآ نمودا علاقے میں یہ واقعہ ہوا۔ ریاست میں مسلح گروہوں سے جھڑپ کے دوران سکیورٹی ایجنسیوں کی مدد کرنے والے رضاکار افراد کوقتل کر دیا گیا ہے۔

افسر نے کہا کہ جنگل میں بندوق برداروں کی موجودگی کی اطلاع کے بعد سیویلین جوائنٹ ٹاسک فورس (سی جے ٹی ایف)نے سکیورٹی ایجنسیوں کی مدد کے بغیر بندوق برداروں کا سامنا کیا۔ انہوں نے بتایا کہ سی جے ٹی ایف کے اہلکاروں نے کروآ نامودا میں سکاجِکی فرقے کے لوگوں کو اکٹھا کیا اور جنگل میں بندوق برداروں کا سامنا کیا۔ دونوں فریقوں کے درمیان جھڑپ میں 50 افراد مارے گئے۔

First published: Apr 06, 2019 08:31 PM IST