ہوم » نیوز » عالمی منظر

نائیجیریا کی مسجد میں نماز کی ادائیگی کے دوران خود کش حملے میں 7 نمازی شہید

نائیجیریا کی ایک مسجد میں نماز کی ادائیگی کے دوران خود کش حملے میں 7 نمازی شہید ہو گئے۔

  • UNI
  • Last Updated: Jul 25, 2018 02:44 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
نائیجیریا کی مسجد میں نماز کی ادائیگی کے دوران خود کش حملے میں 7 نمازی شہید
نائیجیریا کی ایک مسجد میں نماز کی ادائیگی کے دوران خود کش حملے میں 7 نمازی شہید ہو گئے۔

میدوگوری۔ نائیجیریا کی ایک مسجد میں نماز کی ادائیگی کے دوران خود کش حملے میں 7 نمازی شہید ہو گئے۔ مسجد میں نماز فجر کی ادائیگی کے دوران اس خود کش حملہ کے نتیجے میں 7 نمازی شہید اور دیگر 8زخمی ہو گئے۔


حکام کے مطابق واقعہ شمال مشرقی ریاست بورنو کے دارالحکومت میدوگوری کے مضافاتی علاقے اجاری کونڈونگا میں پیش آیا۔


فوج کے ترجمان نے بتایا کہ اس سلسلہ میں تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ ابھی تک کسی شدت پسند تنظیم نے اس حملہ کی ذمہ داری نہیں لی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقہ میں بوکو حرام کا دبدبہ ہے ،ممکن ہے اسی تنظیم نے یہ واقعہ انجام دیا ہو۔

First published: Jul 25, 2018 02:16 PM IST