ہوم » نیوز » عالمی منظر

شمال مشرقی نائیجریا میں دہشت گردانہ حملہ ، کم از کم 19 ہلاک

اباچا عمر نامی شخص نے بتایا کہ اس حملے میں اس کے چھوٹے بھائی سمیت 19 لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Aug 20, 2018 10:55 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
شمال مشرقی نائیجریا میں دہشت گردانہ حملہ ، کم از کم 19 ہلاک
علامتی تصویر

شمال مشرقی نائیجریا کے ایک گاؤں میں اتوار کی صبح ایک دہشت گردانہ حملے میں کم از کم 19 لوگ مارے گئے۔یہ حملہ بورنو ریاست میں گزمالا علاقے کے میلاری گاؤں میں صبح تقریباً دو بجے ہوا۔ اباچا عمر نامی شخص نے بتایا کہ اس حملے میں اس کے چھوٹے بھائی سمیت 19 لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔

عمر نے مزید بتایا کہ حملے سے تین دن قبل انتہاپسندوں کو گاؤں کے چاروں طرف دیکھا گیا تھا۔ مقامی لوگوں نے گڈمبلی شہر کے نزدیک تعینات فوج کو اس سلسلے میں مطلع کیا تھا لیکن اس پر کوئی کارروائی نہ کی گئی۔

مونگونو میں بے گھر لوگوں کی مدد کرنے والے ایک امدادی کارکن نے بتایاکہ اس علاقے کے گاؤں کے سینکڑوں لوگ کیمپوں میں منتقل ہوچکے ہیں۔

First published: Aug 20, 2018 09:14 AM IST