ہوم » نیوز » عالمی منظر

نائجیریا میں فوجیوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے کے دوران کم از کم 55 مسلح حملہ آورہلاک

نائیجیریا کے شمال مغربی صوبے زمفرا میں فوجیوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے کے دوران کم از کم 55 مسلح حملہ آور مارے گئے۔

  • UNI
  • Last Updated: Mar 13, 2019 09:02 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
نائجیریا میں  فوجیوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے کے دوران کم از کم 55 مسلح حملہ آورہلاک
علامتی تصویر

نائیجیریا کے شمال مغربی صوبے زمفرا میں فوجیوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے کے دوران کم از کم 55 مسلح حملہ آور مارے گئے۔ایک فوجی ترجمان نے منگل کو یہ اطلاع دی۔ زمفراکے دارالحکومت گساؤ میں ایئر فورس کے ترجمان کلیمنٹ ابيادے نے میڈیا کو بتایا کہ 24 دیگر مسلح افراد کو فوجیوں نے گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔

ابيادے نے کہا کہ مہم کے دوران ہتھیار ضبط کئے گئے۔ فوجیوں نے ریاست کے دیہات سے اغوا کئے گئے 760 افراد کو بچا لیا۔

ان کے مطابق مہم کے دوران تین فوجی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔زمفرا کے دیہی علاقوں میں جرائم پیشہ گروپوں ، مویشی سر چوروں اور اغوا کاروں کے حملوں کا خطرہ رہتا ہے، دسمبر میں کم از کم دو بڑے حملوں کی رپورٹ ہے جس سے کئی لوگوں کی موت ہو گئی تھی۔

فوج کے ایک پہلے بیان میں کہا گیا کہ 20 جنوری کو مہم ’پناہ داجی‘ کے دوران فوجیوں نے زمفرا کے ڈوبرم اور گنڈو کے جنگلوں میں جدید ہتھیاروں سے لیس ڈاکوؤں کے ایک بڑے گروہ کا سامنا کیا جس میں 58 ڈاکو مارے گئے اور ان کی سے استعمال کئے گئے 18 کیمپوں کو تباہ کر دیا گیا۔

First published: Mar 13, 2019 09:00 AM IST