ایل سلواڈور کے اسٹیڈیم میں بھگدڑ، حادثہ میں 9 افراد ہلاک

ایل سلواڈور کے اسٹیڈیم میں بھگدڑ، حادثہ میں 9 افراد ہلاک

ایل سلواڈور کے اسٹیڈیم میں بھگدڑ، حادثہ میں 9 افراد ہلاک

Nine Dead in Stampede: ایل سلواڈور کے ایک اسٹیڈیم میں بھگدڑ مچنے سے 9 افراد ہلاک ہو گئے۔ مقامی فٹ بال میچ دیکھنے کے لیے لوگ اسٹیڈیم میں جمع ہوئے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ جس میں کم از کم دو کی حالت تشویشناک ہے اور انہیں قریبی اسپتال میں لے جایا گیا ہے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • San Salvador
  • Share this:
    سان سلواڈور: وسطی امریکہ کے ملک ایل سلواڈور (El Salvador) کے اسٹیڈیم میں بھگدڑ مچنے سے 9 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ فٹ بال کے شائقین مقامی ٹورنامنٹ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم میں جمع ہوئے تھے۔ نیشنل سول پولیس نے ٹوئٹر پر پوسٹ کیا کہ 'کسکٹلان اسٹیڈیم میں بھگدڑ کے بعد مرنے والوں کی تعداد 9 ہوگئی ہے۔'

    نیوز ایجنسی اے ایف پی نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ جس میں کم از کم دو کی حالت تشویشناک ہے اور انہیں قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

    رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بھگدڑ اس وقت ہوئی جب شائقین نے دارالحکومت سان سلواڈور (San Salvador) کے الیانزا اور ایف اے ایس ٹیموں کے درمیان میچ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم میں گھسنے کی کوشش کی۔

    جذبہ! جنگ میں کھو دیے پیر، پھر سابق فوجی نے ماؤنٹ ایورسٹ کو فتح کرکے کردی تاریخ رقم، دنیا میں پہلی بار ہوا ایسا

    بائیڈن نے پی ایم مودی کا آٹو گراف مانگا، کہا- امریکہ میں آپ کا زبردست کریز، آسٹریلیا نے بھی خوب کی تعریف

    رپورٹس کے مطابق سلواڈور فٹ بال لیگ کے کوارٹر فائنل میچ کے دوران اسٹیڈیم کے گیٹ پر جھگڑے کے بعد بھگدڑ میں کم از کم نو افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ یہ اسٹیڈیم دارالحکومت سے تقریباً 25 میل (41 کلومیٹر) شمال مشرق میں ہے۔ مقامی ٹیلی ویژن نے الیانزا کے مداحوں کی طرف سے بھگدڑ کی 'براہ راست' تصاویر نشر کیں۔ میدان میں ہی درجنوں شائقین کا علاج بھی کیا گیا۔

    ایک گمنام رضاکار نے بتایا کہ 'شائقین کا ایک بہت بڑا ہجوم گیٹ پر چڑھ گیا تھا۔ کچھ لوگ اب بھی سرنگ میں پھنسے ہوئے ہیں۔ جبکہ کچھ لوگ اسٹینڈ اور پھر گراؤنڈ تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئے۔ فٹ بال تنظیم نے ٹویٹر پر لکھا کہ سلواڈوران فٹ بال فیڈریشن کسکٹلان اسٹیڈیم میں پیش آنے والے واقعات پر گہرا افسوس ہے۔ تنظیم بھی اس واقعہ میں متاثرہ اور مرنے والوں کے اہل خانہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔ ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ تنظیم فوری طور پر واقعے کی رپورٹ پیش کرنے کی درخواست کرے گی۔
    Published by:sibghatullah
    First published: