ہوم » نیوز » عالمی منظر

نائن الیون حملہ سے متعلق برطانوی خفیہ ایجنٹ کا سنسنی خیز دعویٰ

القاعدہ کی صفوں میں داخل برطانوی خفیہ ایجنسی کے ایجنٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ اسے نائن الیون سے پہلے القاعدہ کے ارادوں کا علم ہوگیا تھا لیکن یہ اندازہ نہیں تھا کہ اتنا بڑا حملہ ہوگا ۔

  • UNI
  • Last Updated: Sep 11, 2018 12:46 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
نائن الیون حملہ سے متعلق برطانوی خفیہ ایجنٹ کا سنسنی خیز دعویٰ
نائن الیون حملہ کی تصویر

القاعدہ کی صفوں میں داخل برطانوی خفیہ ایجنسی کے ایجنٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ اسے نائن الیون سے پہلے القاعدہ کے ارادوں کا علم ہوگیا تھا لیکن یہ اندازہ نہیں تھا کہ اتنا بڑا حملہ ہوگا ۔ القاعدہ کی جاسوسی کرنے والے ابو العباس نے کتاب میں انکشاف کیا ہے کہ بن لادن کے دست راست المصری نے اسے بلاکر کہا تھا کہ انگلینڈ سے ساتھیوں کو اگست سے پہلے افغانستان بلوانا ہے۔

ابوالعباس نے یہ بھی لکھا ہے کہ المصری نے یہ بھی بتایا کہ کچھ ایسا ہونے جارہا ہے کہ جس کے بعد ہمیں امریکیوں کے افغانستان آنے کا دھڑکا ہے۔

مصنف کا نائن الیون حملوں میں شامل زکریا موسوی سے بھی سامنا ہوا، تاہم اس وقت اس کے بارے میں اسے زیادہ معلومات نہ تھیں۔


 

First published: Sep 11, 2018 12:45 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading