உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    نیرو مودی لندن میں گرفتار، تھوڑی دیرمیں عدالت میں ہوگی پیشی

    پنجاب نیشنل بینک گھوٹالے کے ملزم ہیرا کاروباری نیرو مودی کو لندن میں گرفتارکرلیا گیا ہے۔

    پنجاب نیشنل بینک گھوٹالے کے ملزم ہیرا کاروباری نیرو مودی کو لندن میں گرفتارکرلیا گیا ہے۔

    پنجاب نیشنل بینک گھوٹالے کے ملزم ہیرا کاروباری نیرو مودی کو لندن میں گرفتارکرلیا گیا ہے۔

    • Share this:
      پنجاب نیشنل بینک گھوٹالے کے ملزم ہیرا کاروباری نیرو مودی کولندن میں گرفتارکرلیا گیا ہے۔ بتایا جارہا ہےکہ ہندوستان کے دباو میں برطانیہ نے یہ کارروائی کی ہے۔ تھوڑی ہی دیرمیں لندن کی عدالت میں اسے پیش کیا جائے گا۔ سی بی آئی نیرو مودی کی خود سپردگی کے لئے مسلسل کوشش میں لگی ہوئی ہے۔

      واضح رہے کہ نیرو مود ی منگل کولندن کی سڑکوں پرآرام سے ٹہلتا نظرآرہا تھا۔ نیوز 18 کی ٹیم نے نیرومودی کولندن کی آکسفورڈ اسٹریٹ پرکھلے عام گھومتے ہوئے دیکھا۔ اس دوران نیوز18 نے نیرو مودی سے ایک کے بعد ایک کئی سوال پوچھے، لیکن اس نے کسی بھی سوال کا جواب دینے سے انکارکردیا۔

      گزشتہ ہفتہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے نئی چارج شیٹ داخل کی تھی۔ ہندوستانی ایجنسیوں نے نیرومودی کی حوالگی کے لئے گزشتہ سال سے ہی یوکے حکومت کے پاس عرضی دے رکھی ہے۔ حوالگی کی عرضی ملنے کی تصدیق یوکے حکومت نے بھی کی ہے۔ وہاں کی حکومت نے ہفتہ کو یہ بھی بتایا تھا کہ ہندوستانی ایجنسیوں کے مطالبات کو عدالت کو ریفرکردیا گیا ہے۔
      First published: