لندن : دی اسپورٹ بزنس سمٹ میں کھیلوں کے مستقبل اورصنعتی دنیا کی تیاریوں پرخطاب کریں گی نیتا امبانی

ریلائنس فاؤنڈیشن کی بانی اور چیئرپرسن اور انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کی پہلی ہندوستانی خاتون رکن، نیتا امبانی لندن میں اسپورٹ بزنس سمٹ میں 'انسپائرینگ بلین ڈریمس: انڈیا مواقع' کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہارکریں گی۔

Oct 08, 2019 04:55 PM IST | Updated on: Oct 08, 2019 07:29 PM IST
لندن : دی اسپورٹ بزنس سمٹ میں کھیلوں کے مستقبل اورصنعتی دنیا کی تیاریوں پرخطاب کریں گی نیتا امبانی

نیتا امبانی ۔ فائل فوٹو

ریلائنس فاؤنڈیشن کی بانی اور چیئرپرسن اور انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کی پہلی ہندوستانی خاتون رکن، نیتا امبانی لندن میں اسپورٹ بزنس سمٹ میں 'انسپائرینگ بلین ڈریمس: انڈیا مواقع' کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہارکریں گی۔ 7 سے 10 اکتوبرتک لندن میں ہونے والی اس کانفرنس میں نیتا امبانی کے علاوہ، دنیابھرسے 3،000 اہم شخصیات اختراع کے اثرات اور کھیلوں کے مستقبل پرصارفین کی ترجیحات کے عنوان پرخطاب کریں گی۔

کھیلوں کے مستقبل کے حوالے سے شعبہ صنعت کی تیاریوں پرغورخوض کیاجائیگا۔ کھیل کی دنیا میں ہرروز نئی اوربہتر تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں۔ مختلف کھیلوں میں لوگوں کی بڑھتی دلچسپی ، کھیلوں میں ٹکنالوجی کی تبدیلی، صارفین کوراغب کرنے کے لیے مسابقت بڑھ گئی ہے۔۔ اس معاملے میں، کیا شعبہ صنعت کھیلوں کے مستقبل کے لئے پوری طرح تیار ہے۔ان امور پراظہارخیال کرنے کے لیے دنیا بھرسے لوگ لندن میں جاری اس کانفرنس میں شرکت کررہے ہیں۔

Loading...

نیتا امبانی  ساتھ، سکھندر سنگھ بھی کریں گے خطاب

اس کانفرنس میں انڈین پریمیر لیگ کی معروف ٹیم ممبئی انڈینس اورانڈین فٹ بال لیگ انڈین سپرلیگ کی چیئرپرسن نیتا امبانی کے علاوہ جیونٹس کے چیئرمین آندرے اجنیلی ، اے ایم بی گروپ اوراٹلانٹا فالکنزکے سی ای اواسٹیفن کینن اوراسٹب ہب کے چیئرمین سکندرسنگھ کسائڈ بھی خطاب کریں گے۔

ہم آپ کو بتادیں کہ نیتا امبانی ایک ماہرتعلیم ، سماجی کارکن اورکاروباری خاتون ہیں۔ وہ کھیلوں کی حامی ہیں۔ ریلائنس فاؤنڈیشن کے مختلف پروگراموں کے ذریعے ، نیتا امبانی نے اب تک 3 کروڑ لوگوں کی زندگی کو بہتربنانے میں اہم رول اداکیاہے۔

نیتا امبانی کو 2017 میں ٹائمزآف انڈیا نے 'بیسٹ کارپوریٹ پروموٹرآف انڈین اسپورٹس' ایوارڈ سے نوازا ہے۔ اس سے قبل 2017 میں ، انہیں صدرجمہوریہ ہند نے قومی کھیل پروتساہن ایوارڈ سےسرفرازکیا۔ ریلائنس فاؤنڈیشن کی جانب سے کھیلوں کوفروغ دینے کے لئے انجام دی گئیں خدمات پرانہیں یہ ایوارڈ دیا گیا تھا۔ وہ بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے دو نامورکمیشنوں کے لئے منتخب ہوئے ہیں۔

ڈسکلیمر:نیوز18اردوڈاٹ کام ریلائنس انڈسٹریز کی کمپنی ، نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمنٹ لمیٹڈ کا ایک حصہ ہے۔ نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمنٹ لمیٹڈ ریلائنس انڈسٹریزکی ملکیت ہے۔

Loading...