دی اسپورٹ بزنس سمٹ : ریلائنس فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن نیتا امبانی کریں گی ہندوستان کی نمائندگی

ریلائنس فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن نیتا امبانی ہندوستان کی نمائندگی کررہی ہے۔اس موقع پروہ ہندوستان میں کھیلوں کے مواقع، ایتھلیٹک مہارت اور کھیلوں کے میدان میں ترقی کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گی۔

Oct 08, 2019 06:07 PM IST | Updated on: Oct 08, 2019 06:07 PM IST
دی اسپورٹ بزنس سمٹ : ریلائنس فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن نیتا امبانی کریں گی ہندوستان کی نمائندگی

دی اسپورٹ بزنس سمٹ : ریلائنس فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن نیتا امبانی کریں گی ہندوستان کی نمائندگی۔(تصویر:ٹویٹر)۔

کھیلوں کی دنیا میں ہونے والی تبدیلیوں اوردنیا بھرمیں مختلف کھیلوں کی مقبولیت کی روشنی میں لندن میں اسپورٹس بزنس سمٹ کا انعقاد کیاجارہاہے۔ اس کانفرنس میں دنیا بھرکے کاروباری کمپنیاں شرکت کررہی ہیں۔ کانفرنس میں بنیادی طورپرکھیلوں میں سرمایہ کاری ، کھیلوں کے فروغ اور کھیلوں میں تکنیکی مہارت بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ کانفرنس میں دنیا بھر کے نامور کارپوریٹ کمپنیاں ، کارپوریشنس اورکاروباری افراد شریک ہورہے ہیں۔

ریلائنس فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن نیتا امبانی ہندوستان کی نمائندگی کررہی ہے۔اس موقع پروہ ہندوستان میں کھیلوں کے مواقع، ایتھلیٹک مہارت اور کھیلوں کے میدان میں ترقی کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گی۔

Loading...

 

ہندوستان میں کھیلوں کے فروغ میں نیتا امبانی کا اہم رول ہے۔ ریلائنس فاؤنڈیشن نے این بی اے کے اشتراک سے جونیئراین بی اے پروگرام کا آغازکیا ہے۔ یہ پوری دنیا کا سب سے بڑا جونیئراین بی اے پروگرام ہے۔ 23 ریاستوں کے 6 شہروں میں 1.8 ملین بچے اس پروگرام سے استفادہ حاصل کررہے ہیں۔ گذشتہ ہفتے ریلائنس فاؤنڈیشن نے انڈیانا پیسرس اور سائیکرامینٹو کنگس کے مابین ایک میچ کی میزبانی کی تھی۔ اس سے پہلے ہندوستان میں اس طرح کا کوئی این بی اے مقابلہ منعقد نہیں ہواتھا

ہمارے ملک کو کثیر کھیلوں والا ملک درجہ دلانے کے لیے، نیتا امبانی نے پچھلے سال متعدد اقدامات کیے تاکہ ہر اسکول میں کھیلوں فروغ دیاجاسکیں۔ ریلائنس فاؤنڈیشن یوتھ اسپورٹس کی جانب سے ملک بھر میں ان میں سے 40 لاکھ سے زیادہ تعلیمی اداروں میں کھیلوں کو فروغ دینے کے لیےاقدامات کیے جارہے ہیں۔

Loading...