اگر لوگ خوش ہیں،تو ہم آہنگی پیدا ہوگی: وزیراعظم مودی کا رائل یونیورسٹی آف بھوٹان کے طلبا سے خطاب

وزیراعظم نریندرمودی نے اتوار کو بھوٹان کے ساتھ قدیم تعلقات کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ وقت میں دونوں ممالک کے درمیان تعلیم سمیت کئی علاقوں میں شراکت ہے۔پی ایم مودی نے ’رائل یونیورسٹی آف بھوٹان‘ کے طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کہا’’آپ کے 130 کروڑ ہندوستانی دوست صرف آپ کے آگے بڑھنے پر فخر ہی نہیں محسوس کریں گے بلکہ آپ کی تعریف بھی کریں گے

Aug 18, 2019 01:10 PM IST | Updated on: Aug 18, 2019 01:20 PM IST
اگر لوگ خوش ہیں،تو ہم آہنگی پیدا ہوگی: وزیراعظم مودی کا رائل یونیورسٹی آف بھوٹان کے طلبا سے خطاب

وزیراعظم مودی کا رائل یونیورسٹی آف بھوٹان کے طلبا سے خطاب۔(تصویر:اے این آئی ٹوئٹر)۔

وزیراعظم نریندرمودی نے اتوار کو بھوٹان کے ساتھ قدیم تعلقات کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ وقت میں دونوں ممالک کے درمیان تعلیم سمیت کئی علاقوں میں شراکت ہے۔پی ایم مودی نے ’رائل یونیورسٹی آف بھوٹان‘ کے اسٹوڈنٹس سے خطاب کرتے ہوئے کہا’’آپ کے 130 کروڑ ہندوستانی دوست صرف آپ کے آگے بڑھنے پر فخر ہی نہیں محسوس کریں گے بلکہ آپ کی تعریف بھی کریں گے۔ وہ آپ کو پارٹنر بنائیں گے، آپ کے ساتھ آپ کے علم کا اشتراک کریں گے اور آپ سے سیکھیں گے‘‘۔

 

انہوں نے کہا’’بھوٹان کا پیغام خوشحالی اورانسانیت ہے۔ خوشی ہم آہنگی سے ملتی ہے اور دنیا اس کے ساتھ بہت زیادہ خوش رہ سکتی ہے۔ یہ ناسمجھ نفرت پر حاوی ہو گی۔ اگر لوگ خوش ہیں، تو ہم آہنگی پیدا ہوگی‘‘۔ پی ایم مودی نے کہا کہ بھوٹان نے ہم آہنگی، اتحاد اور درد کو سمجھا ہے۔ انہوں نے کہا’’میں کل ان پیارے بچوں کے درمیان سے گذرا جو میرے استقبال کے لئے سڑکوں پر کھڑے تھے۔ میں ہمیشہ ان کی مسکراہٹ کو یاد رکھوں گا‘‘۔

 

Loading...