ہوم » نیوز » عالمی منظر

امریکی صدر ٹرمپ کو کرنا ہوگا مواخذہ کی کارروائی کا سامنا ، ہاوس اسپیکر نینسی نے کیا اعلان

امریکہ میں صدر ڈونالڈ ٹرمپ بڑی مشکل میں پھنستے نظر آرہے ہیں ۔

  • Share this:
امریکی صدر ٹرمپ کو کرنا ہوگا مواخذہ کی کارروائی کا سامنا ، ہاوس اسپیکر نینسی نے کیا اعلان
امریکی صدر ٹرمپ ۔ فوٹو : رائٹرس / نیوز 18 ڈاٹ کام ۔

امریکہ میں صدر ڈونالڈ ٹرمپ بڑی مشکل میں پھنستے نظر آرہے ہیں ۔ ان کے خلاف مواخذہ کی جانچ کررہی کانگریس کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں انہیں قصوروار قراردیا ہے ۔ یو ایس ہاوس آف ریپرزینٹیٹو کی اسپیکر نینسی پلوسی نے اس بات کی تصدیق کی ہے ۔


انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ کے خلاف مواخذہ کی کارروائی کی جائے گی ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صدر نے اپنے عہدہ کا غلط استعمال کیا ۔ انہوں نے ملک کے مفادات سے سمجھوتہ بھی کیا ۔


نینسی نے کہا کہ ہماری جموریت داو پر ہے ۔ صدر نے ہمارے پاس کارروائی کے علاوہ کوئی متبادل نہیں چھوڑا ہے ۔ اس اعلان کے درمیان انہوں نے کہا کہ وہ موخذاہ کے آرٹیکلس کا مسودہ تیار کررہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ افسوس کی بات ہے ، لیکن میں اس کو خوداعتمادی اور عاجزی کے ساتھ کہہ رہی ہوں ۔

First published: Dec 05, 2019 11:21 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading