உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Pakistan: عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک خارج ، اپوزیشن پہنچا سپریم کورٹ، جانئے اب کیا ہوگا ؟

    Pakistan: عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک خارج ، اپوزیشن پہنچا سپریم کورٹ، جانئے آب کیا ہوگا ؟ (Twitter Photo)

    Pakistan: عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک خارج ، اپوزیشن پہنچا سپریم کورٹ، جانئے آب کیا ہوگا ؟ (Twitter Photo)

    Pakistan Imran Khan Latest Updates : اب اگر سپریم کورٹ اپوزیشن کی درخواست پر سماعت شروع کرتی ہے تو فیصلہ آنے تک پاکستان میں جمود برقرار رہے گا۔ اگر سپریم کورٹ نے اپوزیشن کی درخواست خارج کردی تو پاکستان میں نئے انتخابات ہوں گے۔

    • Share this:
      اسلام آباد : پاکستان میں وزیراعظم عمران خان کی زیرقیادت حکومت کے خلاف قومی اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد کو ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے اتوار کے روز آئین کے آرٹیکل 5 کا حوالہ دیتے ہوئے مسترد کردیا۔ ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے کہا کہ میں نے ایوان کی ذمہ داری ایسے وقت میں سنبھالی جب اپوزیشن نے قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی ہے ۔

      انہوں نے عمران خان حکومت کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد تحریک کو غیر ملکی سازش کے تحت لایا گیا اور غیر آئینی قرار دیا ۔ ساتھ ہی پارلیمنٹ کی کارروائی بھی 25 اپریل تک ملتوی کر دی گئی۔ اس کے فوراً بعد وزیراعظم عمران خان نے پاکستانی عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ انتخابات کے لیے تیار رہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے خلاف اتنی بڑی سازش کی جا رہی تھی، وہ سازش آج ناکام ہوگئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنی قوم سے کہتا ہوں کہ الیکشن کی تیاری کریں ۔

       

      یہ بھی پڑھئے : عمران خان کی سفارش پر صدر نے قومی اسمبلی کی تحلیل، جانئے آج کی اہم اپ ڈیٹس


      عمران خان نے پاکستانی عوام سے کہا کہ انہوں نے صدر عارف علوی کو قومی اسمبلی سمیت تمام اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تجویز دی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ یہ اپوزیشن اور بیرونی قوتوں کا ایجنڈا ہے۔ میں پورے قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ میرے اور مجھ سے زیادہ پاکستان کے خلاف سازش ہوئی۔ اللہ دیکھ رہا ہے۔ قوم یہ سب نہیں ہونے دے گی۔ ڈپٹی اسپیکر نے تحریک عدم اعتماد مسترد کر کے اپنے اختیار کا استعمال کیا ہے۔ اب الیکشن ہونے دیں، فیصلہ آپ کریں گے۔ صدر مملکت نے عمران خان کی ایڈوائس پر قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی منظوری دے دی ۔

       

      یہ بھی پڑھئے : بریانی کے ٹھیلے پر لوٹ پاٹ اور توڑ پھور، سنگیت سوم سینا کے صدر سمیت 30 لوگوں پر کیس درج


      ادھر اپوزیشن نے پارلیمنٹ میں تحریک عدم اعتماد مسترد ہونے کے بعد سپریم کورٹ کا رخ کیا۔ پی ایم ایل این کی مریم نواز نے کہا کہ ہم اس معاملہ پر سپریم کورٹ پہنچ چکے ہیں۔ ان کی پارٹی کے ایک اور رہنما احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان نے پاکستان کے آئین کی خلاف ورزی کی ہے۔ اب ان کے خلاف آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ چلایا جائے گا۔ سپریم کورٹ آف پاکستان نے عمران حکومت کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کے معاملہ کی سماعت کے لیے خصوصی بینچ تشکیل دی ہے ۔

      اب اگر سپریم کورٹ اپوزیشن کی درخواست پر سماعت شروع کرتی ہے تو فیصلہ آنے تک پاکستان میں جمود برقرار رہے گا۔ اگر سپریم کورٹ نے اپوزیشن کی درخواست خارج کردی تو پاکستان میں نئے انتخابات ہوں گے۔ کیونکہ صدر راشد علوی نے وزیراعظم عمران خان کی ایڈوائس پر قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ اس کے بعد پاکستان کے عوام عام انتخابات میں جس کے حق میں مینڈیٹ دیں گے، وہی پاکستان کے اگلے وزیر اعظم بنیں گے۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: