ہوم » نیوز » عالمی منظر

Hajj 2021: مقدس مقامات میں داخلے کے لیے حج اجازت نامے کے بغیر داخلہ ممکن نہیں!

مکہ مکرمہ کے چار داخلی راستوں میں الشمیسی اور التنیم روڈ ، ال سیل روڈ کا داخلی دروازہ ، الھدیٰ روڈ کا داخلی راستہ اور ٹرین میں آنے والے افراد شامل ہیں جہاں آنے والے حجاج کو خوش آمدید کہا جائے گا اور متعلقہ فورسز اپنے اجازت ناموں کی جانچ پڑتال کریں گی۔ اس کے بعد ان جگہوں سے بسوں کے ذریعہ لے جایا جائے گا۔

  • Share this:
Hajj 2021: مقدس مقامات میں داخلے کے لیے حج اجازت نامے کے بغیر داخلہ ممکن نہیں!
حج کے دوران مسجد الحرام میں حجاج کرام کے لیے وسیع تر انتظامات کرنے کا عزم

حج سیکیورٹی فورسز کے کمانڈر اور ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک سیکیورٹی میجر جنرل زید التوآن (Zayed Al-Tuwyan) نے کہا کہ حج اجازت نامے کے بغیر حجاج کرام کو مقدس مقامات میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔انہوں نے یہ بھی نوٹ کیا کہ وہ تمام افراد جنھوں نے کورونا وائرس کے خلاف ویکسین نہیں لگائی! وہ رسومات کی انجام دہی کے لئے یا عازمین حج کی خدمت میں مصروف ایجنسیوں کے کسی حصے کے لئے حج کی سرگرمیوں کے دائرہ سے باہر ہوں گے۔


منگل کے روز یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے التوآن نے کہا کہ مقدس مقامات میں حجاج کرام کی خدمت سے وابستہ افراد کے لئے بھی اجازت نامہ جاری کیا گیا، جس کے بغیر وہ بھی دوران حج شریک نہیں ہوسکتے۔رواں سال کے حج کے لئے حجاج کرام کی تعداد کا تعین احتیاطی تدابیر کی بنیاد پر کیا گیا ہے جو کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے اٹھائے گئے ہیں۔



انہوں نے کہا کہ ’’اگرچہ مملکت بڑی تعداد میں عازمین کی شرکت سے حج کا اہتمام کرتی تھی ، لیکن غیر متوقع وبائی صورتحال سے حجاج کرام کی تعداد کو کم کرنا پڑا۔ تاکہ ہم اپنی حفاظت کو بہتر سے بہتر طور پر انجام دیں سکیں‘‘۔التوان نے کہا کہ تمام عازمین کو صرف چار داخلی راستوں سے استقبال کیا جائے گا۔ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں اور مقدس مقامات میں گھسنے والوں کے خلاف سخت اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

مکہ مکرمہ کے چار داخلی راستوں میں الشمیسی اور التنیم روڈ ، ال سیل روڈ کا داخلی دروازہ ، الھدیٰ روڈ کا داخلی راستہ اور ٹرین میں آنے والے افراد شامل ہیں جہاں آنے والے حجاج کو خوش آمدید کہا جائے گا اور متعلقہ فورسز اپنے اجازت ناموں کی جانچ پڑتال کریں گی۔ اس کے بعد ان جگہوں سے بسوں کے ذریعہ لے جایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ حج سیکیورٹی سے متعلق تمام حکام نے محفوظ اور پریشانی سے پاک حج کو یقینی بنانے کے لئے اپنی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا "کسی بھی حاجی کو انفرادی طور پر مقدس مقامات پر جانے کی اجازت نہیں ہوگی ، خواہ وہ مکہ مکرمہ میں ہوں یا کوئی اور تاریخی مقام‘‘۔


روڈ سیکیورٹی کے لئے حج و عمرہ اسپیشل فورس کے اسسٹنٹ کمانڈر میجر جنرل عبد العزیز بن مسعد نے نوٹ کیا کہ 10 مراکز کے ذریعہ مکہ مکرمہ کے داخلی راستوں اور ہولی سائٹوں پر سیکیورٹی چوکی قائم کی گئی ہے۔ اس کے لئے روڈ سیکیورٹی ذمہ دار ہے۔
Published by: Mohammad Rahman Pasha
First published: Jul 15, 2021 10:19 AM IST