ہوم » نیوز » عالمی منظر

ایل اے سی پر ہندستان۔چین کے درمیان کشیدگی ہوئیکم، گلوان گھاٹی میں 2 Km پیچھے ہٹی چینی فوج

ذرائع نے بتایا کہ دونوں ہی ممالک کی جانب کے افسران کے درمیان مئی کے پہلے ہفتے سے شروع اس تنازعہ کے بعد سے تقریبا 12سے زیادہ مرتبہ بات ہوچکی ہے۔ بتادیں کہ مئی کے شروع میں چین نے ایل اے سی پر 5 ہزار سے زیادہ فوجی بھیجے تھے اور وہ ہندوستان کے کچھ حصوں میں داخل ہوگئے تھے

  • Share this:
ایل اے سی پر ہندستان۔چین کے درمیان کشیدگی ہوئیکم، گلوان گھاٹی میں 2 Km پیچھے ہٹی چینی فوج
دونوں ممالک کے مابین فوجی اور سفارتی سطح پر بات چیت جاری رہے گی۔

ہندستان اور چین (India-China)  کے درمیان تقریبا ایک مینے سے لائن آف ایکچوئل کنٹرول (LAC)  پر کشیدگی جاری ہے۔ اسے لیکر دونوں ممالک کے درمیان فوجی اور سفارتی سطح کی بات چیت کی جارہی ہے۔ ایسے میں جانکاری ملی ہے کہ گزشتہ 3-4  دنوں سے چینی فوج پیلس لبریشن آرمی  (Peoples Liberation Army) کی سرحد پر کوئی سرگرمی نہیں ہورہی ہے۔ نیوز ایجنسی پی ٹی آئی (PTI ) کے مطابق گلوان گھاٹی میں دو کلومیٹر اور ہندستانی فوج اپنی جگہ سے 1 Km پیچھے ہٹی ہے۔ بتادیں پی ایل اے (PLA) کہ فوج ایل اے اسی کے پاس الگ۔الگ جگہوں پر جمع ہیں۔


خبر رساں ادارے پی ٹی آئی کے مطابق وادی گلوان میں چینی فوج 2 کلومیٹر پیچھے ہٹ گئی ہے اور ہندوستانی فوج اپنی جگہ سے 1 کلومیٹر پیچھے ہٹ گئی ہے۔ ایل اے سی کے قریب پی ایل اے  (PLA)  کے سپاہی مختلف مقامات پر جمع ہوں۔


اے این آئی ANI  کے مطابق  ایک جگہ پر پی ایل اے کے سپاہی اپنی حالیہ پوزیشنوں سے تقریبا 100 یارڈس سے پیچھے چلے گئے ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں کوئی بڑی سرگرمی نہیں کی ہے اور نہ ہی چینی فوجیوں نے اپنے سخت سلوک کا مظاہرہ کیا ہے۔ ہندوستان اور چین مشرقی لداخ کے قریب چینی فضائیہ کے طیاروں کی پرواز پر بھی بات چیت کر رہے ہیں۔

12بار سے زیادہ ہوچکی ہے دونوں ممالک کی بات
ذرائع نے بتایا کہ دونوں ہی ممالک کی جانب کے افسران کے درمیان مئی کے پہلے ہفتے سے شروع اس تنازعہ کے بعد سے تقریبا 12سے زیادہ مرتبہ بات ہوچکی ہے۔  بتادیں کہ مئی کے شروع میں  چین نے ایل اے سی پر 5 ہزار سے زیادہ فوجی بھیجے تھے اور وہ ہندوستان کے کچھ حصوں میں داخل ہوگئے تھے

ذرائع نے کہا کہ چھ جون کو دونوں ممالک کے درمیان لیفٹیننٹ جنرل سطح کے مذاکرات ہونے جارہے ہیں۔ جو کہ ایک مثبت قدم ہے۔

 
First published: Jun 04, 2020 08:11 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading