ہوم » نیوز » عالمی منظر

چین پرمودی کاموڈ آف! ڈونلڈ ٹرمپ کے دعوے پرحکومت نے پوچھا، وزیر اعظم سے ہوئی بات؟

ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کو ہندستان اور چین کی سرحدی تنازعہ کو حل کرنے کیلئے ثالثی کی پیشکش کی تھی۔ ایک ذرائع نے کہا، مودی اور ٹرمپ کے درمیان آخری بات چیت 4 اپریل کو ملیریا کی دوائی (Hydroxychloroquine) کے موضوع پر ہوئی تھی۔

  • Share this:

حکومت کے ذرائع نے جمعے کو کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی (Narendra Modi) اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ (Donald Trump) کے درمیان حال ہی میں کوئی بات چیت نہی ہوئی ہے۔ یہ واضح تب ہوا ہوئی ہے جب ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن میں کہا کہ انہوں نے مشرقی لداخ میں چین کے ساتھ چل رہے ہندستان کے سرحد ی تنازعہ کو لیکر مودی سے بات کی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کو ہندستان اور چین کی سرحدی تنازعہ کو حل کرنے کیلئے ثالثی کی پیشکش کی تھی۔ ایک ذرائع نے کہا، مودی اور ٹرمپ کے درمیان آخری بات چیت 4 اپریل کو ملیریا کی دوائی (Hydroxychloroquine) کے موضوع پر ہوئی تھی۔

جمعرات کو وزارت خارجہ نے واضح کیا کہ بھارت چین کے ساتھ حالیہ سرحدی تنازعہ کے حل کے لئے قائم میکانزم اور سفارتی رابطوں کے ذریعے چین سے براہ راست مذاکرات کر رہا ہے۔ اس میں ہندوستان کو کسی تیسرے فریق کی ضرورت نہیں ہے۔

ٹرمپ نے پندرہ دن سے بھی کم عرصے میں دوسری بار مودی کے ساتھ بات چیت کی تصدیق کی ہے۔ دونوں لیڈران کے درمیان فون پر ہوئی بات چیر کا بیورا ن نہ تو وہائٹ ​​ہاؤس اور نہ ہی وزیر اعظم دفتر نے جاری کیا ہے۔ لیکن ٹرمپ کے عوامی تبصرے سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ اور مودی باقاعدگی سے ایک دوسرے سے بات کرتے ہیں۔

بتادیں جب ان سے جب یہ پوچھا گیا کہ کیا ٹرمپ کو ہندوستان اور چین کی سرحد کی صورتحال پر تشویش ہے تو انہوں نے کہا ، "ہندوستان اور چین کے مابین ایک بہت بڑا تصادم ہے۔" دو ممالک اور ہر ایک کی آبادی 1.4 ارب ہے۔ دو ممالک بہت طاقتور فوجیں ہیں۔  ہندوستان خوش نہیں ہے اور شاید چین بھی خوش نہیں ہے۔ ”ٹرمپ نے کہا ،“ میں نے وزیر اعظم مودی سے بات کی۔ چین کے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے اس سے وہ خوش نہیں ہیں۔ اس سے  “ایک دن پلے انہوں نے ہندوستان اور چین کے مابین ثالثی کی پیش کش کی۔

Published by: Sana Naeem
First published: May 29, 2020 12:10 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading