پیرس: مینو سے شراب ہٹانے سے فرانس کے انکار اور لنچ میں حلال گوشت کا ایران کا مطالبہ پورا نہ ہونے کی وجہ سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں ایک ڈرامائی موڑ آگیا ہے ۔ فرانس کے صدر فرانسوا اولاند اور ایران کے صدر حسن روحاني کے درمیان لنچ کو ہی کینسل کر دیا گیا ہے۔
جمعرات کے لنچ کے پروگرام کے لئے روحانی نے حلال گوشت کا مطالبہ کیا تھا اور ساتھ ہی ساتھ مینو سے شراب کو ہٹانے کے لئے بھی کہا تھا۔ اولاند نے اس مطالبہ کو مسترد کرتے ہوئے اليسي محل میں ہونے والے لنچ کو ہی منسوخ کر دیا۔ روحانی کا یہ پہلا دورہ تھا۔
اقوام متحدہ میں فرانس کے سفیر نے ٹوئٹر پر لکھا کہ معاملہ حلال گوشت کو لے کر نہیں تھا بلکہ شراب کو ہٹانے کے مطالبہ کی وجہ سے ایسا ہوا۔ کوئی بھی کسی کو اس بات سے نہیں روک سکتا کہ اسے کیا پینا ہے اور کیا نہیں پینا ہے۔ 'روحاني کو ایک بریک فاسٹ آفر کیا گیا ، لیکن انہوں نے اس سے بھی انکار کر دیا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔