ٹرمپ نے منظور کیا کم جونگ کا دعوت نامہ،مئی میں ہوگی ملاقات
شمالی کوریاامریکہ کے درمیان بگڑتے رشتوں کے بیچ خبر ہیکہ کم جونگ ان اور ڈونالڈ ٹرمپ جلد ہی ملاقات کریں گے۔
- News18 Hindi
- Last Updated: Mar 09, 2018 09:38 AM IST

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان: فائل فوٹو۔
واشنگٹن۔ شمالی کوریاامریکہ کے درمیان بگڑتے رشتوں کے بیچ خبر ہیکہ کم جونگ ان اور ڈونالڈ ٹرمپ جلد ہی ملاقات کریں گے۔وہائٹ ہاؤس نے بتایا کہ مئی میں ٹرمپ ،کم جونگ ان سے ملاقات کریں گے۔خبروں کے مطابق کم جونگ نے مستقبل میں ایٹم بم اور میزائل ٹیسٹ نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
شمالی کوریا جس طرح سے مسلسل جوہری طور پر آزمائش کر رہا تھا۔اس کے بعد کئی مرتبہ امریکہ کی جانب سے شمالی کوریا کو دھمکی دی جا رہی تھی۔
حالانکہ اب مئی میں دونوں ہی ملکوں کے درمیان میٹنگ ہونے جا رہی ہے۔میٹنگ سے پہلے شمالی کوریا کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ وہ کسی بھی طرح کی جوہری آزمائش یا پھر کسی بھی طرح کی میزائل کا ٹیسٹ نہیں کرے گا۔