ہوم » نیوز » عالمی منظر

شمالی کوریااور جنوبی کوریا پیرالمپک میں ایک ساتھ نہیں کریں گےمارچ

جنوبی کوریا کے پینگ چانگ میں آج سے شروع ہورہے ونٹر پیرالمپک کے افتتاحی اجلاس میں شمالی کوریا اور جنوبی کوریا ایک ساتھ مارچ نہیں کریں گے۔

  • UNI
  • Last Updated: Mar 09, 2018 12:14 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
شمالی کوریااور جنوبی کوریا پیرالمپک میں ایک ساتھ نہیں کریں گےمارچ
جنوبی کوریا کے پینگ چانگ میں آج سے شروع ہورہے ونٹر پیرالمپک کے افتتاحی اجلاس میں شمالی کوریا اور جنوبی کوریا ایک ساتھ مارچ نہیں کریں گے۔

سنگاپور۔ جنوبی کوریا کے پینگ چانگ میں آج سے شروع ہورہے ونٹر پیرالمپک کے افتتاحی اجلاس میں شمالی کوریا اور جنوبی کوریا ایک ساتھ مارچ نہیں کریں گے۔بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کی خبررساں ایجنسی یون ہاپ نے جنوبی کوریا پیرالمپک کمیٹی کے حوالے سے کل بتایا کہ شمالی کوریا کے ساتھ بات چیت کے بعد دونوں ممالک نے افتتاحی اجلاس میں ایک ساتھ مارچ نہیں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔


ایجنسی کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا چاہتا تھا کہ دونوں ممالک کے مابین متنازعہ علاقہ مربوط جھنڈے پر دکھایا جائے لیکن جنوبی کوریا نے اس سے انکار کردیا۔ جنوبی کوریا نے کہاکہ بین الاقوامی پیرالمپک کمیٹی کی سفارشات کے مطابق کھیل انعقاد کو سیاسی رنگ نہیں دیا جانا چاہئے۔


جنوبی کوریا کی پیرالمپک کمیٹی کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے موقف کا احترام کیا اور الگ الگ مارچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔


اس سے پہلے 9 فروری کو ونٹر اولمپک کھیلوں کی شروعات کے دوران دونوں ممالک کے کھلاڑیوں نے ایک جھنڈے کے پیچھے مارچ کیا تھا۔ تقریبب میں شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ ان کی بہن یو جنگ بھی شامل ہوئیں تھیں۔
First published: Mar 09, 2018 12:14 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading