உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    North Korea : حاملہ ہوگئی تاناشاہ کے فوج کی سپاہی تو انتہائی خوفناک طریقہ سے کروایا گیا اسقاط حمل، جان کر اڑجائیں گے ہوش!

    North Korea : حاملہ ہوگئی تاناشاہ کے فوج کی سپاہی تو خوفناک طریقہ سے کروایا گیا اسقاط حمل، جان کر اڑجائیں گے ہوش! ۔ تصویر : Pen News

    North Korea : حاملہ ہوگئی تاناشاہ کے فوج کی سپاہی تو خوفناک طریقہ سے کروایا گیا اسقاط حمل، جان کر اڑجائیں گے ہوش! ۔ تصویر : Pen News

    حال ہی میں شمالی کورریا (North Korea) کی ایک خاتون فوجی کے ساتھ پیش آیا ایک خوفناک واقعہ منظر عام پر آیا ہے ۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ خاتون فوجی حاملہ ہو گئی تھی اور جب تاناشاہ کو اس بات کا علم ہوا تو اس نے جلد بازی میں اس کا اسقاط حمل کروا دیا ۔

    • Share this:
      دنیا کے سیکریٹ ممالک میں شمالی کوریا (Secret Country North Korea) کا نام سرفہرست رکھا جاتا ہے۔ اس ملک میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کی جانکاری اسی وقت سامنے آتی ہے ، جب تاناشاہ کم چاہتا ہے ۔ یہاں میڈیا سے لے کر عوام تک پر تاناشاہ کا کنٹرول ہے۔ لیکن کئی مرتبہ ملک کے کچھ باغی لوگ ملک کی خفیہ جانکاری کو سوشل میڈیا پر شیئر کردیتے ہیں۔ حال ہی میں اس ملک کی ایک خاتون فوجی کے ساتھ پیش آیا ایک خوفناک واقعہ منظر عام پر آیا ہے ۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ خاتون فوجی حاملہ ہو گئی تھی اور جب تاناشاہ کو اس بات کا علم ہوا تو اس نے جلد بازی میں اس کا اسقاط حمل کروا دیا ۔

      سوشل میڈیا پر اس خاتون نے خود اپنے ساتھ پیش آنے والے اس واقعہ کی جانکاری دی ہے ۔ شمالی کوریا کی خاتون نے بتایا کہ جب وہ فوج میں تھی تو اس کے ساتھ ایسا کچھ ہوا ، جس کا اس نے کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا ۔ خاتون نے بتایا کہ وہاں خواتین فوجیوں کے ساتھ ظلم کی تمام حدیں پار کر دی جاتی ہیں ۔ ان کا جسمانی استحصال کیا جاتا ہے اور ساتھ ہی انہیں بھوکا بھی رکھا جاتا ہے ۔ یہی نہیں اگر کوئی غلطی سے حاملہ ہوگئی تو وہ اس کی زندگی کو اجیرن بنادیا جاتا ہے ۔

      عصمت دری کے بعد ہوئی تھی حاملہ

      اس خاتون فوجی کی شناخت جینیفر کم کے نام سے ہوئی ہے ۔ اب جینیفر ملک سے فرار ہوچکی ہے ۔ باہر آنے کے بعد اس نے اپنے ساتھ پیش آئے واقعہ کو شیئر کیا ۔ جینیفر نے بتایا کہ جب وہ 23 سال کی تھی تو اس کو فوج میں بھرتی ہونے کیلئے مجبور کیا گیا ۔ اس کے بعد ایک سیاسی صلاح کار نے اس کی عصمت دری کی ، جس کی وجہ سے وہ حاملہ ہوگئی ۔ لیکن بدترین دور اس وقت شروع ہوا ، جب فوج میں ہی خاموشی سے اس کا اسقاط حمل کروا دیا گیا ۔ اس کو کسی پین کلر یا بے ہوشی کی دوا کے بغیر اسقاط حمل سے گزرنا پڑا ۔

      4 ماہ میں ایک بار آتی تھی ماہواری

      اس کے علاوہ بھی جینیفر نے کئی انکشافات کئے ۔ انہوں نے بتایا کہ فوج میں خواتین سپاہیوں کو کھانے کے لئے صرف تین سے چار چمچ کارن دی جاتی تھی ، جس کی وجہ سے خواتین کو تین سے چار ماہ میں ایک بار ماہواری آتی تھی ۔ جینیفر اب شمالی کوریا چھوڑ چکی ہے ، لیکن پھر بھی وہ اس دور کو نہیں بھول پائی ہے ۔ اس کو اپنے ماضی پر اب بھی شرمندگی محسوس ہوتی ہے۔

      قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔

      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: