ہوم » نیوز » عالمی منظر

شمالی کوریا جلد ہی ایٹمی اور بیلسٹک میزائل کا تجربہ کرے گا: کم

سیول۔ شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ ان نے کہا ہے کہ شمالی کوریا جلد ہی ایک اور ایٹمی تجربہ اور جوہری ہتھیار لے جانے میں قابل بیلسٹک میزائل کا تجربہ کرے گا۔

  • UNI
  • Last Updated: Mar 15, 2016 05:27 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
شمالی کوریا جلد ہی ایٹمی اور بیلسٹک میزائل کا تجربہ کرے گا: کم
سیول۔ شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ ان نے کہا ہے کہ شمالی کوریا جلد ہی ایک اور ایٹمی تجربہ اور جوہری ہتھیار لے جانے میں قابل بیلسٹک میزائل کا تجربہ کرے گا۔

سیول۔  شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ ان نے کہا ہے کہ شمالی کوریا جلد ہی ایک اور ایٹمی تجربہ اور جوہری ہتھیار لے جانے میں قابل بیلسٹک میزائل کا تجربہ کرے گا۔ خبررساں ایجنسی  کے سی این اے  کے مطابق کم جونگ ان نے کہا کہ شمالی کوریا اپنی ایٹمی صلاحیت میں اضافہ کی غرض سے جلد ہی ایٹمی ہتھیار لے جانے کے قابل بیلسٹک میزائل اور ایک ایٹمی تجربہ کرے گا۔


کم جونگ ان کے اس اعلان سے کوریا کی جزیرہ نما میں کشیدگی مزید بڑھ سکتی ہے ، جنوبی کوریا اور امریکی فوج یہاں بڑے پیمانے پر فوجی مشقوں میں لگی ہوئی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ اس سال ماہ جنوری میں شمالی کوریا کی جانب سے کئے گئے ایٹمی تجربہ اور پچھلے ماہ کئے گئے طویل مارکے راکٹ کی آزمائشی اڑان کے بعد اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں ایک نئی قرارداد منظور کرکے اس کے خلاف سخت معاشی پابندیاں لگانے کا اعلان کیا گیا تھا۔ شمالی کوریا نے جنوری میں ہائیڈروجن بم کا تجربہ کرنے کا بھی دعوی کیا تھا۔

First published: Mar 15, 2016 05:26 PM IST