ہوم » نیوز » عالمی منظر

اقوام متحدہ میں شمالی کوریا نے کی امریکہ کی شکایت

اقوام متحدہ۔ شمالی کوریا نے امریکہ اور جنوبی کوریا کی مشترکہ فوجی مشق کے خلاف اقوام متحدہ (یو این او) میں شکایت کی اور کہا کہ اس سے جزیرہ نما کوریا میں حالات مزید خراب ہوں گے۔

  • UNI
  • Last Updated: Nov 14, 2017 05:04 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
اقوام متحدہ میں شمالی کوریا نے کی امریکہ کی شکایت
اقوام متحدہ: فائل فوٹو

اقوام متحدہ۔  شمالی کوریا نے امریکہ اور جنوبی کوریا کی مشترکہ فوجی مشق کے خلاف اقوام متحدہ (یو این او) میں شکایت کی اور کہا کہ اس سے جزیرہ نما کوریا میں حالات مزید خراب ہوں گے۔ اقوام متحدہ میں شمالی کوریا کے مستقل نمائندہ جا سونگ نام نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریز کو کل ایک خط لکھ کر کہا کہ امریکہ جزیرہ نما کوریا کے ارد گرد ایٹمی جنگ آلات لاکر جنگ جیسی صورتحال پیدا کر رہا ہے۔


جنوبی کوریا نے کہا کہ یہ مشق شمالی کوریا کو ہتھیاروں کے ٹیسٹ سے روکنے کے لئے کیا جا رہا ہے۔ یہ مشق آج ختم ہو جائے گی۔ اس میں جوہری ہتھیاروں سے لیس طیارہ بردار جنگی جہاز یو ایس ایس رونالڈ ریگن، یو ایس ایس نمٹزاور یو ایس ایس تھیوڈور روزویلٹ حصہ لے رہے ہیں۔ امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اتوار کو کہا تھا کہ شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ نے انہیں ’بوڑھا'‘کہہ کر ذلیل کیا ہے، لیکن وہ ان کوکبھی ' ٹھگنا اور موٹا‘ نہیں کہیں گے۔ قابل ذکر ہے کہ شمالی کوریا کے ایٹمی اور میزائل پروگراموں کو لے کر دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی برقرار ہے۔


First published: Nov 14, 2017 05:04 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading