کم جونگ نے اپنی بہن کو پولٹ بیورو کا متبادل رکن نامزد کیا

سیول۔ شمالی کوریا کے حکمران کم جونگ انُ نے اپنی بہن کم یو جونگ کوپارٹی میں بڑی ذمہ داری سونپی ہے۔

Oct 09, 2017 05:11 PM IST | Updated on: Oct 09, 2017 05:11 PM IST
کم جونگ نے اپنی بہن کو پولٹ بیورو کا متبادل رکن نامزد کیا

شمالی کوریا کے حکمران کم جونگ انُ: فائل فوٹو۔

سیول۔ شمالی کوریا کے حکمران کم جونگ انُ نے اپنی بہن کم یو جونگ کوپارٹی میں بڑی ذمہ داری سونپی ہے۔ مسٹر انُ نے اپنی بہن کو پولٹ بیورو کا متبادل رکن نامزد کیا ہے۔ شمالی کوریا کی سرکاری نیوز ایجنسی کے سی این اے کے مطابق، مسٹرکم جونگ نے ہفتے کے روز سینئر پارٹی کے رہنماؤں سے ملاقات کی ہے۔ میٹنگ میں مسٹرکم کی چھوٹی بہن کم یو جونگ کو پولٹ بیوروکا متبادل رکن بنایا گیا۔

کم جونگ اپنے فیصلے پولٹ بیورو کے ذریعہ ہی لیتے ہیں۔ مسٹر کم جونگ نے پارٹی کے درجنوں حکام کی موجودگی میں دارالحکومت پیانگ یانگ میں کم جو یونگ کو پارٹی کا پولٹ بیوروکا متبادل رکن نامزد کرنے کا اعلان کیا۔ 30 سالہ کم جو یونگ اس سے قبل بھی متعدد اہم عہدوں پرفائز رہی ہیں۔ واضح رہے کہ نیوکلیائی ٹیسٹ کی وجہ سے دنیا سے الگ تھلگ پڑے اس ملک کا اقتدار1948 سے ہی کم فیملی کے پاس ہے۔

Loading...

Loading...