شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن نے اب نیا فرمان جاری کیا ہے۔ اس کے حساب سے ملک میں بچوں کے نام ان کے سرپرستوں کو ایسے رکھنے ہوں گے جن میں مٹھان نہ ہو۔ انہوں نے اے ری (پیار کرنے والا)، سو را (پیانو) اور سو ایم آئی (سوپر بیوٹی) جیسے ناموں کے بجائے چونگ اِل (بندوق)، چُنگ سم (وفاداری)، پوک اِل (بم) جیسے نام رکھنے کو کہا ہے۔ اس دائرے میں بچے ہی نہیں، ملک کا ہر شہری آئے گا۔
کم جونگ نے نئے ناموں کے لیے باقاعدہ گائیڈلائنس جاری کیے ہیں۔ وہ مانتے ہیں کہ ایسے ناموں میں حب الوطنی کا جذبہ جھلکتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ میٹھے اور سافٹ قسم کے نام جنوبی کوریائی طرز کے ہیں جو اب مغربی تہذیب کی علامت بنتے جارہے ہیں۔ کم کا فرمان ہے کہ اس سال کے آخر میں جو شہری اپنا نام بدل کر کچھ انقلابی نہیں رکھیں گے تو وہ یا تو جرمانے بھگتیں گے یا پھر اس سے بھی بدتر حالات کا سامنا کریں گے۔ ڈیلی اسٹار کی رپورٹ کے مطابق ایک شہری نے ریڈیو فری ایشیا کو بتایا کہ لوگ اس بات کی شکایت کررہے ہیں کہ زیادہ تر لوگوں کو اپنا نام بدلنے کو مجبور کررہے ہیں۔ نام بدلنے کے لیے نوٹس
گزشتہ کچھ میہنوں سے ہی شمالی کوریائی شہریوں کو لگاتار نام بدلنے کے لیے نوٹس جاری کیے جارہے ہیں۔ ایسے لوگ جو اپنے نام کے آخر میں کچھ انقلابی نام نہیں دے پائے ہیں، انہیں سال کے آخر تک کا وقت دیا گیا ہے۔ انہیں اپنے نام کے آخری میں کچھ ایسا جوڑنا ہوگا جو سیاسی میسیج دے۔ کچھ شمالی کوریائی لوگ اس حکم سے خوش نہیں ہیں۔
لوگوں میں ناراضگی ایک ناراض شہری نے کہا، انسان اپنا نام کیسے رکھیں، اس کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ کیا ہم ایک میشن ہیں؟ شمالی کوریا کے لوگ مذاق بن رہے ہیں کہ کیا وہ اپنے بچوں کا نام یونگ چول، مین بوک یا سن ہوئی جیسے پرانے زمانے کے نام دیں گے۔ کچھ لوگوں نے یہ پوچھنے کی ہمت بھی کی ہے کہ کیا وہ اپنے بچوں کو ایسے نام دے سکتے ہیں جو حال میں بھکمری اور تکلیف کے دور کو ظاہر کرتے ہیں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔