ہوم » نیوز » عالمی منظر

شمالی کوریا جوہری ہتھیار رکھنے والا ایک ذمہ دار ملک ہے

سیول ۔ شمالی کوریائی حکمراں کم جونگ ان نے کہا کہ ان کا ملک جوہری ہتھیاروں کا استعمال دیگرممالک کے خلاف اس وقت تک نہیں کرے گاجب تک کہ انہیں یہ محسوس نہیں ہوگا کہ کسی بھی ملک کا کوئی قدم شمالی کوریا کی خود مختاری کے خلاف ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: May 08, 2016 01:07 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
شمالی کوریا جوہری ہتھیار رکھنے والا ایک ذمہ دار ملک ہے
سیول ۔ شمالی کوریائی حکمراں کم جونگ ان نے کہا کہ ان کا ملک جوہری ہتھیاروں کا استعمال دیگرممالک کے خلاف اس وقت تک نہیں کرے گاجب تک کہ انہیں یہ محسوس نہیں ہوگا کہ کسی بھی ملک کا کوئی قدم شمالی کوریا کی خود مختاری کے خلاف ہے۔

سیول ۔ شمالی کوریائی حکمراں کم جونگ ان نے کہا کہ ان کا ملک جوہری ہتھیاروں کا استعمال دیگرممالک کے خلاف اس وقت تک نہیں کرے گاجب تک کہ انہیں یہ محسوس نہیں ہوگا کہ کسی بھی ملک کا کوئی قدم شمالی کوریا کی خود مختاری کے خلاف ہے۔ شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے سی این اے کے مطابق 36سال بعد پہلی مرتبہ ہورہی حکمراں ورکرس پارٹی کی کانگریس میں کم جونگ ان نے کہا کہ ’’شمالی کوریا جوہری ہتھیار رکھنے والا ایک ذمہ دار ملک ہے۔جب تک کہ کسی دیگر ملک کی جانب سے ہمارے خلاف جوہری ہتھیار کا استعمال نہیں کیا جائے گاان کا ملک بھی اس کا استعمال نہیں کرگا۔‘‘


کم نے کہا کہ شمالی کوریا جوہری عدم توسیع کے اپنے وعدوں پر پوری ایمانداری کے ساتھ عمل کرے گا اور دنیا میں جوہری ہتھیاروں کی دوڑ کو ختم کرنے کی سمت میں کام کرے گا۔ کانگریس کی شروعات گزشتہ جمعہ کو ہوئی تھی اور اس میں 3400وفد حصہ لے رہے ہیں۔کِم نے اسے امریکہ جیسے ممالک کی دھمکیوں اور چیلنج کے خلاف شمالی کوریا کو بڑی جدوجہد کےلئے تیار کرنے کی غرض سے تاریخی لمحہ بتایا ہے۔

First published: May 08, 2016 01:04 PM IST