ہوم » نیوز » عالمی منظر

ہم ہر ہفتے میزائل ٹیسٹ کریں گے: شمالی کوریا

پیانگ یانگ۔ بین الاقوامی دباؤ اور امریکہ کے ساتھ فوجی کشیدگی کے بڑھنے کے بعد بھی شمالی کوریا نے کہا کہ وہ اپنا میزائل ٹیسٹ کا پروگرام مسلسل جاری رکھے گا۔

  • Share this:
ہم ہر ہفتے میزائل ٹیسٹ کریں گے: شمالی کوریا
پیانگ یانگ۔ بین الاقوامی دباؤ اور امریکہ کے ساتھ فوجی کشیدگی کے بڑھنے کے بعد بھی شمالی کوریا نے کہا کہ وہ اپنا میزائل ٹیسٹ کا پروگرام مسلسل جاری رکھے گا۔

پیانگ یانگ۔  بین الاقوامی دباؤ اور امریکہ کے ساتھ فوجی کشیدگی کے بڑھنے کے بعد بھی شمالی کوریا نے کہا کہ وہ اپنا میزائل ٹیسٹ کا پروگرام مسلسل جاری رکھے گا۔ شمالی کوریا کے نائب وزیر خارجہ ہانگ سونگ يال نے کہا، ’’ہم ہفتہ وار، ماہانہ اور سالانہ بنیاد پر اپنا میزائل ٹیسٹ کا پروگرام جاری رکھیں گے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ اگر امریکہ نے فوجی کارروائی کی تو اسے بھی جنگ کا نتیجہ بھگتنا پڑے گا۔ اس سے پہلے امریکی نائب صدر مائیک پنس نے خبردار کیا کہ وہ امریکہ کے صبر کا امتحان نہ لے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے ملک کا شمالی کوریا کے ساتھ اسٹریٹجک صبر رکھنے کا دور ختم ہو گیا ہے۔

مسٹر پنس شمالی کوریا کے میزائل ٹیسٹ ناکام ہونے کے بعد اتوار کو جنوبی کوریا پہنچے تھے۔ شمالی کوریا اور امریکہ کے درمیان گرم، اشتعال انگیز بیان بازی کے ساتھ ساتھ جزیرہ نما کوریا پر کشیدگی مسلسل بڑھ رہی ہے۔

First published: Apr 18, 2017 11:37 AM IST