ہوم » نیوز » عالمی منظر

شمالی کوریا کا میزائل تجربہ ناکام رہا

سیول شمالی۔ کوریا نے آج صبح مشرقی ساحل سے درمیانی دوری تک مار کرنے والے میزائل کا تجربہ کیا جو ناکام رہا ۔

  • UNI
  • Last Updated: May 31, 2016 02:25 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
شمالی کوریا کا میزائل تجربہ ناکام رہا
سیول شمالی۔ کوریا نے آج صبح مشرقی ساحل سے درمیانی دوری تک مار کرنے والے میزائل کا تجربہ کیا جو ناکام رہا ۔

سیول شمالی۔ کوریا نے آج صبح مشرقی ساحل سے درمیانی دوری تک مار کرنے والے میزائل کا تجربہ کیا جو ناکام رہا ۔ جنوبی کوریا کی فوجی افسر نے رائٹر کو بتایا ہے کہ اسی میزائل کا تجربہ مقامی وقت کے مطابق صبح 5 بج کر 20 منٹ پر کیا گیا لیکن وہ ناکام رہا۔ حالانکہ انہوں نے اس میزائل کے بارے میں کوئی تفصیلی معلومات فراہم نہیں کی۔


اس سال جنوری میں شمالی کوریا نے اپنا چوتھا ایٹمی تجربہ کرنے کے بعد کئی میزائلوں کا تجربہ کیا ہے ۔ جس کے بعد سے شمالی مشرقی ایشیائی ممالک میں کشیدگی کا ماحول ہے۔

جاپان کے سرکاری نشریاتی ادارے (این ایچ کے) نے بتایا ہے کہ جاپان کے کل شمالی کوریا کی جانب سے بیلسٹک میزائل کے تجربہ کے امکان کے مدنظر اپنی فوج کو الرٹ کردیا تھا۔

First published: May 31, 2016 02:25 PM IST