ہوم » نیوز » عالمی منظر

ابھی بھی 12 جون کو ہوسکتی ہے کم جونگ ان اور ٹرمپ کے درمیان چوٹی کانفرنس

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اشارہ دیا ہے کہ شمالی کوریائی لیڈر کم جونگ ان کے ساتھ ان کی چوٹی کانفرنسابھی بھی 12 جون کو ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی انتظامیہ شمالی کوریائی افسران سے اس متعلق بات چیت کررہی ہے۔

  • Share this:
ابھی بھی 12 جون کو ہوسکتی ہے کم جونگ ان اور ٹرمپ کے درمیان چوٹی کانفرنس
کم جونگ ان اور امریکی صدر ٹرمپ۔ فائل فوٹو

نیویارک: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اشارہ دیا ہے کہ شمالی کوریائی لیڈر کم جونگ ان کے ساتھ ان کی چوٹی کانفرنسابھی بھی 12 جون کو ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی انتظامیہ شمالی کوریائی افسران سے اس متعلق بات چیت کررہی ہے۔


ٹرمپ نے وہائٹ ہاوس میں کہا کہ وہ دیکھ  رہے ہیں کہ آگے کیا ہوتا ہے۔ ہم اب کوریائی افسران سے بات کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی بات چیت کی بہت خواہش ہے، ہم بھی اسے کرنا چا ہتے ہیں، ہم دیکھیں گے کہ کیا ہوتا ہے۔


ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ان کی یہ میٹنگ 12 جون کو بھی ہوسکتی ہے۔ حالانکہ ابھی دیکھتے ہیں کہ کیا ہوتا ہے۔


بدھ کو ٹرمپ نے کم کو لکھے گئے خط میں سنگا پور میں 12 جون کو مجوزہ بات چیت کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے اس فیصلے کے سبب پیون یونگ کے حد ناراضگی بھرے اور بھڑکاو رویے کو بتایا۔

 

 
First published: May 25, 2018 11:55 PM IST