ہوم » نیوز » عالمی منظر

نواز شریف نے ہندوستان میں جمع کرایا کروڑوں کا کالا دھن

پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو بڑا جھٹکا لگا ہے ۔ نیشنل اکاونٹابلیٹی بیورو(این اے بی) نے شریف کے خلاف بدعنوانی کے معاملہ میں تحقیقات کا حکم دیا ہے ۔

  • Share this:
نواز شریف نے ہندوستان میں جمع کرایا کروڑوں کا کالا دھن
علامتی تصویر

پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو بڑا جھٹکا لگا ہے ۔ نیشنل اکاونٹابلیٹی بیورو(این اے بی) نے شریف کے خلاف بدعنوانی کے معاملہ میں تحقیقات کا حکم دیا ہے ۔ نواز شریف پر ہندوستان میں کروڑوں روپیے کا کالا دھن جمع کرنے کا الزام لگا ہے ۔


جیو نیوز کی خبر کے مطابق نواز شریف اور دیگر نے مبینہ طور پر ہندوستان میں 4.9 اربرروپیے غیر قانونی طور پر جمع کئے ہیں۔ جیو نیوز نے این اے بی کی جانب سے جاری بیان کے حوالہ سے بتایا گیا کی بیورو کے چئر مین نے میڈیا میں آئی خبروں پر از خود نوٹس لیاہے ۔ میڈیا ریپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عالی بینک کے مائگریشن انڈ رمیٹنس بک 2016 میں بھی اس واقعہ کا ذکر ہے ۔ حالانکہ خبروں میں اس کے متعلق کوئی اور معلومات نہیں دی گئی ہے ۔ نیوز ریپورٹ میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ رقم ہندوستان کے وزارت مالیات میں جمع کرایا ہے ۔ اس سے ہندوستان کا فارن ریزرو سیع ہو گیا اور پاکستان کو مالی طور پراس کا نقصان اٹھاناپڑا ہے ۔






پاکستان کے 3 بار وزیر اعظم رہے نواز شریف پر بدعنوانی کے 3 معاملہ پہلے سے چل رہے ہیں ۔ گزشتہ سال پناما بدعنوانی معاملہ میں نام آنے کے بعد ملک کے سپریم کورٹ نے انہیں گزشتہ جولائی میں وزیراعظم عہدہ کےلئے نااہل قرار دے دیا تھا۔ بعد میں انہیںہمیشہ کے لئے کسی بھی عوامی عہدہ کے لئے بھی نااہل قرار دے دیا گیا تھا۔
First published: May 08, 2018 11:08 PM IST