اسلام آباد: پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک کی بحران میں پھنسی معیشت کی کمزور تصویر پیش کرتے ہوئے جمعرات کو کہا کہ دوست ممالک بھی اب پاکستان کو ایسے ملک کے طور پر دیکھنے لگے ہیں، جو مسلسل پیسے کی بھیک مانگتا رہتا ہے۔
مقامی اخبار ’ڈان نیوز‘ نے شہباز شریف کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ’وزیر اعظم نے بدھ کو وکیلوں کے ایک اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ آج جب ہم کسی دوست ملک میں جاتے ہیں یا انہیں فون کرتے ہیں، تو وہ سوچتے ہیں کہ ہم ان سے پیسے مانگے آئے ہیں‘۔
شہباز شریف نے کہا کہ چھوٹی معیشتوں نے بھی پاکستان کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور ہم گزشتہ 75 سال سے کٹورا لے کر بھٹک رہے ہیں۔ شہباز شریف کے مطابق، پہلے سے ہی ملک کی معیشت ایک ‘پُرچیلنج حالات‘ کا سامنا کر رہی تھی… اب سیلاب نے بھی اسے مزید پریشانی میں ڈال دیا ہے۔ نقدی کی کمی سے جدوجہد کر رہا یہ ملک گزشتہ 30 سالوں کے سب سے خطرناک سیلاب سے بھی جدوجہد کر رہا ہے۔ اس سال جون کے مہینے کی شروعات سے سیلاب کے سبب، 1,400 سے زیادہ لوگوں کی موت ہوئی ہے اور 3.3 کروڑ لوگ اس قدرتی آفت سے متاثر ہیں۔
وہیں ملک کا ایک تہائی حصہ پانی میں ڈوب گیا۔ یہاں ہر سات میں سے ایک شخص سیلاب سے بری طرح متاثر ہے۔ سیلاب سے تقریباً 78,000 مربع کلومیٹر (2.1 کروڑ ایکڑ) فصل پانی میں ڈوب گئی ہے اور تقریباً 12 ارب ڈالر کے نقصان کا تخمینہ ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔