ہوم » نیوز » عالمی منظر

ایران سے بغیر کسی پیشگی شرط بات کرنے کے لئے تیار ہیں ڈونالڈ ٹرمپ

ٹرمپ نے کہا’’اگر وہ ملنا چاہتے ہیں، تو ہم ملیں گے‘‘۔

  • UNI
  • Last Updated: Jul 31, 2018 10:42 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ایران سے بغیر کسی پیشگی شرط بات کرنے کے لئے تیار ہیں ڈونالڈ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ: فائل فوٹو

واشنگٹن۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے بغیر کسی پیشگی شرط کے ایرانی رہنماؤں سے ملنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ وائٹ ہاؤس میں پیر کو منعقد ایک پریس کانفرنس میں ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران جوہری معاہدہ سے امریکہ کے الگ ہونے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے کے طریقوں پر بات چیت کرنے کے لئے وہ بغیر کسی پیشگی شرط کے ایرانی رہنماؤں سے ملنے کے لئے تیار ہیں۔ ٹرمپ نے کہا’’اگر وہ ملنا چاہتے ہیں، تو ہم ملیں گے‘‘۔


ایران کے صدر حسن روحانی سے ملاقات سے متعلق پوچھے جانے پر امریکی صدر نے کہا’’میں کسی کے ساتھ بھی ملوں گا۔ میں بات چیت میں یقین کرتا ہوں، خاص طور پر ان معاملات میں جہاں جنگ کا خطرہ بنا ہوا ہے‘‘۔


امریکی صدر نے کہا کہ وہ مضبوطی دکھانے یا کمزوری کی وجہ سے روحانی سے ملنے کو نہیں کہہ رہے ہیں ، بلکہ ایرانی رہنما سے ملنا صحیح قدم ہو گا اس لئے وہ ایسا کہہ رہے ہیں۔

First published: Jul 31, 2018 10:42 AM IST