ہوم » نیوز » عالمی منظر

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سےاجیت ڈوبھال کی ملاقات، کشمیرسمیت مختلف موضوعات پرتبادلہ خیال

محمد بن سلمان کے ساتھ این ایس اے اجیت ڈوبھال کی یہ میٹنگ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے دورہ کے بعد ہوئی۔ عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرنے سے قبل سعودی عرب کا دورہ کیا تھا۔

  • Share this:
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سےاجیت ڈوبھال کی ملاقات، کشمیرسمیت مختلف موضوعات پرتبادلہ خیال
این ایس اے اجیت ڈوبھال کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات۔

دبئی: قومی سلامتی کےمشیر(این ایس اے) اجیت ڈوبھال نےبدھ کے روزسعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سےملاقات کی۔ سعودی ولی عہد کے ساتھ اجیت ڈوبھال کی یہ میٹنگ تقریباً دوگھنٹےتک چلی۔ اس کےعلاوہ این ایس اے اجیت ڈوبھال نےسعودی عرب کےاپنے ہم منصب کے ساتھ بھی ملاقات کی۔


قابل ذکرہےکہ این ایس اے اجیت ڈوبھال دواہم خلیجی ممالک متحدہ عرب امارات (یواے ای) اورسعودی عرب کے دورے پرہیں۔ ان دونوں ممالک کےساتھ ہندوستان کےاچھے رشتے ہیں۔ اس ملاقات کےدوران بین الاقومی، قومی اورعلاقائی تحفظ کے موضوعات پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ ساتھ ہی کشمیرمسئلے پربھی بات ہوئی۔




محمد بن سلمان کےساتھ این ایس اے اجیت ڈوبھال کی یہ میٹنگ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے دورہ کے بعد ہوئی ہے۔ عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرنے سے قبل سعودی عرب کا دورہ کیا تھا۔ واضح رہے کہ کشمیرمسئلے پرپاکستان مسلسل سعودی عرب اورترکی کےساتھ اپنے رشتےمضبوط کرنےکی کوششوں میں مصروف ہے۔ اجیت ڈوبھال سےمتحدہ عرب امارات کےاعلیٰ رہنماؤں کے ساتھ بات چیت ہوسکتی ہے۔ ڈوبھال کےاس سفرسے ہندوستان اورسعودی عرب کےدرمیان تعلقات مزید مضبوط ہونےکی امید ظاہرکی جارہی ہے۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان: فائل فوٹو
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان: فائل فوٹو


عمران خان نے یواین میں کیا کہا تھا؟

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے جمعہ کواقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنے خطاب میں کشمیرکا موضوع اٹھایا تھا۔ انہوں نےمطالبہ کیا تھا کہ ہندوستان کشمیرسے'غیرانسانی کرفیو' ہٹائے اورسبھی 'سیاسی قیدیوں' کو رہا کرے۔

کشمیرپر47 منٹ تک بولتےرہے عمران خان

عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کےلئے 15 منٹ کے مقررہ وقت سے بہت زیادہ 47 منٹ کےاپنے خطاب میں نصف وقت تک کشمیرموضوع پربات کی۔ انہوں نے وارننگ دی کہ اگردو جوہری طاقت سےمالا مال پڑوسی ملک  کا آمنا سامنا ہوا، تو اس کےنتائج حدود سے باہرہوں گے۔
First published: Oct 02, 2019 06:39 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading