ہوم » نیوز » عالمی منظر

پاکستان میں زہریلی گیس لیک، کم از کم 6 لوگوں کی موت، 100 لوگ اسپتال میں بھرتی

پاکستان کے کراچی سے بڑی خبر آ رہی ہے۔ کراچی میں زہریلی گیس لیک ہونے سے اب تک 6 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔

  • Share this:
پاکستان میں زہریلی گیس لیک، کم از کم 6 لوگوں کی موت، 100 لوگ اسپتال میں بھرتی
پاکستان میں زہریلی گیس لیک

کراچی۔ پاکستان کے کراچی سے بڑی خبر آ رہی ہے۔ کراچی میں زہریلی گیس لیک ہونے سے اب تک 6 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ نیوکلیئر گیس (Nuclear Gas)  لیک ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ جہاں یہ حادثہ ہوا ہے وہ علاقہ کراچی نیوکلئیر پاور کارپوریشن (Karachi Nuclear Power Corporation) کے بیحد قریب ہے۔ ذرائع کے مطابق، پاکستان نے جانچ کے لئے وہاں نیوکلئیر بائیولوجیکل کیمیکل ڈیمیج ٹیم کو بھیجا ہے۔ حکومت کی طرف سے صحیح۔ صحیح موت کے اعداد وشمار نہیں بتائے جا رہے ہیں۔ فی الحال علاقہ میں افراتفری کا ماحول ہے۔ جیو ٹی وی کے مطابق، تقریبا 100 لوگوں کو اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے۔




ادھر، پاکستان کے اخبار ’ دی ڈان‘ کے مطابق، گیس لیک ہونے سے درجنوں لوگ بیہوش ہو گئے ہیں۔ ان سب کو فی الحال اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے۔ مقامی پولیس کے مطابق، ابتدائی جانچ سے ایسا لگ رہا ہے کہ پاس کے ایک پورٹ پر کارگو شپ آیا جس پر سبزیاں تھیں۔ جیسے ہی کنٹینر کو کھولا گیا اس سے گیس لیک ہونے لگی جس سے قریب کے علاقے میں رہ رہے لوگوں کو سانس لینے میں دقت ہونے لگی۔ کچھ لوگ یہ بھی دعویٰ کر رہے ہیں کہ کارگو شپ پر کیمیکلس تھے۔
First published: Feb 17, 2020 08:38 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading