راولپنڈی: پاکستان (Pakistan) کے ایٹمی پروگرام کے موجود اور سائنسداں ڈاکٹر عبدالقدیر خان (Nuclear scientist Dr Abdul Qadeer Khan) کا انتقال ہوگیا ہے۔ 85 سال کے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو 26 اگست کو ریسرچ لیبوریٹریز اسپتال میں کووڈ سے متاثر ہونے کے بعد اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ اس کے بعد انہیں راولپنڈی میں فوج کے ایک اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ پاکستانی میڈیا کے مطابق، اس سے قبل انہیں انفیکشن بڑھنے کے سبب وینٹیلیٹر پر رکھا گیا تھا۔
بھوپال میں ہوئی تھی پیدائشڈاکٹر عبدالقدیر خان کی پیدائش غیر منقسم ہندوستان کے بھوپال شہر میں ہوئی تھی۔ سال 1947 میں تقسیم کے بعد پاکستان بننے پر ڈاکٹر عبدالقدیر خان پوری فیملی کے ساتھ پاکستان چلے گئے تھے۔ پیشے سے انجینئر عبدالقدیر خان ایک دہائی سے زیادہ وقت تک ایٹمی بم بنانے کی تکنیک، میزائل بنانے کے لئے یورینیم کی افزودگی، میزائل میں لگنے والے آلات اور پرزوں کی تجارت سے متعلق کام کرچکے ہیں۔
یوروپ میں سالوں تک ایٹمی توانائی کے شعبے میں تعلیم حاصل کرکے کام کرچکے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو میزائل بنانے کا طریقہ بھی آتا تھا۔ ان پر الزام لگا تھا کہ انہوں نے ایٹمی تکنیک کی جانکاری لیبیا، شمالی کوریا اور ایران کو دی تھیں۔ ان ممالک کے ایٹمی پروگرام میں ایک اہم نام بن کر ابھرے۔ ایک دور میں وہ پاکستان کے سب سے طاقتور شخص بن گئے تھے۔ اسکولوں کی دیواروں پر ان کی تصاویر نظر آتی تھیں۔ ان کی تصاویر سڑکوں - گلیوں میں پوسٹروں پر نظر آتی تھیں۔ انہیں 1996 اور 1999 میں دو بار پاکستان کے سب سے اعلیٰ شہری اعزاز نشان امتیاز سے بھی نوازا گیا۔
تکنیک بیچنے کی بات کا کیا تھا اعترافڈاکٹر عبدالقدیر خان سال 2004 میں عالمی جوہری پھیلاؤ اسکینڈل کے مرکز میں تھے۔ ان پر ایٹمی میٹریل پھیلانے کا الزام لگا تھا۔ اس کے لئے ان پر پاکستان کے سابق فوجی سربراہ اور صدر پرویز مشرف نے بھی انگلی اٹھائی تھی۔ ٹی وی پر نشر ایک پیغام میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے ایران، شمالی کوریا اور لیبیا کو ایٹمی تکنیک بیچنے کی بات کا اعتراف بھی کیا تھا، لیکن بعد میں وہ اس سے منحرف ہوگئے تھے۔ سال 2008 میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے برطانوی اخبار ’دی گارجین‘ کو دیئے انٹرویو میں کہا تھا کہ ان پر صدر پرویش مشرف کا دباو تھا، اسی لئے بیچنے کی بات کہی تھی۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔