ہوم » نیوز » عالمی منظر

عجیب و غریب! برازیل میں نرس نے بنایا ایسا دستانہ جو کووڈ پازیٹو مریض کو دلائے گا انسانی احساس

نرس نے دو دستانے لیکر ان کو آپس میں باندھا اور ان کے اندر ہلکا گرم پانی بھر دیا۔ اسے مریض کے ہاتھوں پر رکھ دیا۔ یہ کچھ اسی طرح سے تھا جیسے کسی کے چھونے پر گرمی کا احساس مریض کو ہوتا ہے۔

  • Share this:
عجیب و غریب! برازیل میں نرس نے بنایا ایسا دستانہ جو کووڈ پازیٹو مریض کو دلائے گا انسانی احساس
مریض (Patient) کو اکیلاپن محسوس نہ ہو اس کے لئے ایک نرس نے بیحد ہی شاندار ترکیب نکالی

کورونا وائرس (Coronavirus) کے قہر سے جوجھ رہے برازیل (Brazil)  میں ایک مریض (Patient) کو اکیلاپن محسوس نہ ہو اس کے لئے ایک نرس نے بیحد ہی شاندار ترکیب نکالی جس کی جم کر تعریف ہو رہی ہے۔ نرس نے دو دستانے لیکر ان کو آپس میں باندھا اور ان کے اندر ہلکا گرم پانی بھر دیا۔ اسے مریض کے ہاتھوں پر رکھ دیا۔ یہ کچھ اسی طرح سے تھا جیسے کسی کے چھونے پر گرمی کا احساس مریض کو ہوتا ہے۔


دراصل نرس کی اس ترکیب سے مریض کو چھوئے بغیر ہی انسان کے چھونے کا احساس ہوگیا۔ نرس کے اس شاندار کام کی سوشل میڈیا پر ہر جانب خوب تعریف کی جا رہی ہے۔ نرس کی اس تصویر کو گلف نیوز سے جڑے صادق سمیر نے ٹویٹ کیا ہے اور اب تک 1200 سے زیادہ لوگ اسے ری ٹویٹ کر چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ تصویر کورونا وائرس سے جوجھ رہی دنیا کی دل کو چھو جانے والی تصویر کو بیان کرتی ہے۔


اس سے پہلے برازیل کے اعلی صحت کے ماہرین نے متنبہ کیا ہے کہ برازیل جاپان کی طرح ایک حیاتیاتی فوکوشیما تراسدی کو جھیل رہا ہے جس میں ہر ہفتے کورونا وائرس وبا کی ایک نئی شکل کا سامنا ہو رہا ہے۔ برازیل میں منگل کو اموات کا ایک دن کا ریکارڈ ٹوٹ گیا اور 4,195 افراد کو اپنی جان گنوانی پڑی۔ اندازہ ہے کہ جولائی کے ماہ تک ہی ملک میں چھ لاکھ لوگوں کی موت ہو جائے گی۔

Published by: Sana Naeem
First published: Apr 10, 2021 12:01 PM IST