Choose Municipal Ward
    CLICK HERE FOR DETAILED RESULTS
    ہوم » نیوز » عالمی منظر

    فرانس دہشت گردانہ حملہ : اوبامانے حملے کی مذمت کی ، ڈونالڈ ٹسک نے کہا : پوری یوروپی یونین فرانس کے ساتھ

    واشنگٹن : امریکہ کے صدر بارک اوباما نے فرانس کے نائس شہر میں ہوئے ٹرک حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

    • UNI
    • Last Updated: Jul 15, 2016 10:02 AM IST
    • Share this:
    • author image
      NEWS18-Urdu
    فرانس دہشت گردانہ حملہ : اوبامانے حملے کی مذمت کی ، ڈونالڈ ٹسک نے کہا : پوری یوروپی یونین فرانس کے ساتھ
    واشنگٹن : امریکہ کے صدر بارک اوباما نے فرانس کے نائس شہر میں ہوئے ٹرک حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

    واشنگٹن : امریکہ کے صدر بارک اوباما نے فرانس کے نائس شہر میں ہوئے ٹرک حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ مسٹر اوباما نے ایک بیان جاری کرکے کہا ’امریکی لوگوں کی جانب سے میں نائس میں ہوئے وحشیانہ حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہوں، یہ حملہ دہشت گردانہ حملہ کی طرح معلوم ہوتا ہے‘۔ انہوں نے اس حملے میں ہلاک ہونے والے معصوم افراد کے تئیں غم کا اظہار کیا اور اس سے متعلق ہرممکن مدد فراہم کرانے کی یقین دہانی بھی کرائی۔


    یوروپی کو کونسل کے صدر ڈونالڈ ٹسک نے کہا کہ یوروپ تشدد اور نفرت کے خلاف لڑائی میں فرانس کے لوگوں کے ساتھ متحد ہوکر کھڑا ہے۔ مسٹر ٹسک نے کہا کہ یوروپ فرانسیسی سرکار کا ہمیشہ ساتھ دے گا۔  بیلجئم کے وزیر خارجہ ڈیڈئر اینڈرس نے اس حملے کو ’’وحشیانہ ‘‘بتایااور مارے گئے لوگوں کے تئیں افسوس ظاہر کیا۔ دونوں لیڈر منگولیائی راجدھانی میں ایک علاقائی سربراہ کانفرنس کے موقع پر بول رہے تھے۔

    First published: Jul 15, 2016 09:59 AM IST
    corona virus btn
    corona virus btn
    Loading