ہوم » نیوز » عالمی منظر

تاریخی دورے پرکیوبا پہنچے امریکی صدر اوبامہ

ہوانا: کمیونسٹ حکومت والے لاطینی امریکی ملک کیوبا کے ساتھ کئی دہائیوں سے جاری دشمنی کے دوران ایک نئے باب کا آغاز کرتے ہوئے امریکہ کے صدر براک اوبامہ آج اپنے تین روزہ دورے پر وہاں پہنچ گئے۔ امریکی صدر کے مخصوص طیارے ایئرفورس ون سے ہوانا کے جوز مارٹن ہوائی اڈے پر پہنچے مسٹر اوباما کا کیوبا کے وزیر خارجہ برونو روڈرگز نے استقبال کیا۔ اوبامہ 88 سال کے طویل وقفے کے بعد کیوبا آنے والے امریکہ کے پہلے صدر بن گئے ہیں۔ان کے ساتھ اس دورے پر ان کی اہلیہ مشل اوباما اور دو بیٹیاں بھی آئی ہوئی ہیں۔

  • UNI
  • Last Updated: Mar 21, 2016 11:39 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu

مسٹر اوبامہ اور ان کا کنبہ بارش کے درمیان چھتری لیکر طیارے سے باہر نکلا۔ کیوبا کے انقلاب کے دوران 1959 میں امریکہ نواز سرکار کا تختہ پلٹ دیا گیا تھا جس کے بعد سے دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات منقطع ہوگئے تھے۔ سال 2014کے دسمبر میں کیوبا کے صدر راڈل کاسٹرو اور اوباما نے دونوں ملکوں کے درمیان سردجنگ کے زمانہ سے چل رہی اس دشمنی کو ختم کرکے تعلقات بحال کرنے سے اتفاق کیا تھا۔ اپنے تین روزہ دورے میں اوبامہ تجارت، سیاحت اور دیگر اہم امور پر بحث کریں گے۔ اوبامہ اس کے علاقہ یہاں پر میڈیا سے بھی خطاب کریں گے۔

First published: Mar 21, 2016 11:39 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading