ہوم » نیوز » عالمی منظر

شام میں خانہ جنگی ختم کرنے کیلئے اسد کو کرسی چھوڑنی ہی پڑے گی :اوباما

منیلا:امریکی صدر بارک اوباما نے آج کہا ہے کہ شام میں صدر بشار الاسد کے اقتدارمیں رہتے وہاں جاری خانہ جنگی کو ختم کرنا یا اس بحران کا سیاسی حل نکالنا ممکن نہیں ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Nov 19, 2015 09:58 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
شام میں خانہ جنگی ختم کرنے کیلئے اسد کو کرسی چھوڑنی ہی پڑے گی :اوباما
منیلا:امریکی صدر بارک اوباما نے آج کہا ہے کہ شام میں صدر بشار الاسد کے اقتدارمیں رہتے وہاں جاری خانہ جنگی کو ختم کرنا یا اس بحران کا سیاسی حل نکالنا ممکن نہیں ہے۔

منیلا:امریکی صدر بارک اوباما نے آج کہا ہے کہ شام میں صدر بشار الاسد کے اقتدارمیں رہتے وہاں جاری خانہ جنگی کو ختم کرنا یا اس بحران کا سیاسی حل نکالنا ممکن نہیں ہے۔


یہاں ہورہی ایشیا بحر الکاہل معاشی تعاون چوٹی کانفرنس کے دوران مسٹر اوباما نے اخباری نمائندوں سے کہا کہ صدر اسد جب تک برسراقتدار رہیں گے شامی بحران کا کوئی حل نکالنا ممکن نہیں ہے اور یہ وہ سچائی ہے جیسے تسلیم کرنے میں روس، ایران اور شام کے حکمراں طبقہ کو ابھی کچھ عرصہ اور لگ سکتا ہے۔


انہوں نے کہا کہ روس اور ایران اسلامی مملکت کو ایک بڑا خطرہ مانتے ہیں لیکن روس شام میں جس طرح سے کام کر رہا ہے اس سے صدر اسد کو بہت تعاون مل رہا ہے۔


روس نے شام میں ستمبر کے آخر میں حملے شروع کئے تھے روس کا ہمیشہ سے یہ کہنا رہا ہے وہ آئی ایس کے جنگجوؤں کو نشانہ بناکر حملے کر رہا ہے لیکن اس کے ابھی تک کے حملے زیادہ تر ان علاقوں میں کئے گئے جہاں صدر اسد کے باغیوں کی پکڑ مضبوط تھی۔


امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ ’’ہم کیوبا میں واقع امریکہ کی گوانتانامو جیل بند کرسکتے ہیں لیکن پیرس میں حملے کے بعد جو حالات پیدا ہوگئے ہیں اس کے مدنظر ہمیں کانگریس کی سخت مخالفت کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

First published: Nov 19, 2015 09:57 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading