ہوم » نیوز » عالمی منظر

اوباماکے دورہ کے پیش نظر ملیشیا میں سخت حفاظتی انتظامات

کوالالمپور : ملیشیا نے امریکہ کے صدر براک اوباما کے دورے کے پیش نظر دارالحکومت کوالالمپور میں سیکورٹی کے انتظامات کوآج مزید سخت کر دیا ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Nov 20, 2015 01:52 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
اوباماکے دورہ کے پیش نظر ملیشیا میں سخت حفاظتی انتظامات
کوالالمپور : ملیشیا نے امریکہ کے صدر براک اوباما کے دورے کے پیش نظر دارالحکومت کوالالمپور میں سیکورٹی کے انتظامات کوآج مزید سخت کر دیا ہے۔

کوالالمپور : ملیشیا نے امریکہ کے صدر براک اوباما کے دورے کے پیش نظر دارالحکومت کوالالمپور میں سیکورٹی کے انتظامات کوآج مزید سخت کر دیا ہے۔ مسٹر اوباما یہاں کل سے شروع ہونے والے جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم ' آسیان "کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے آرہے ہیں۔


ملیشیا کے پولیس سربراہ خالد ابو بکر نے بتایا کہ ملیشیا میں دہشت گردانہ حملے کی دھمکیوں کی رپورٹیں موصول ہوئی ہیں جن کی تصدیق ا بھی باقی ہے۔ فرانس، مصر اور لبنان میں دہشت گرد انہ حملوں کے بعد ملیشیا میں بھی سیکورٹی انتظامات سخت کر دیئے گئے ہیں۔


ملیشیا کے فوجی سربراہ زیڈ محمد جن نے بتایا کہ دارالحکومت کوالالمپور میں اہم مقامات پر تقریباََ 2000 فوجیوں کو تعینات کیا گیا ہے اور 2500 فوجیوں کو کسی بھی طرح کی ہنگامی صورتحال سے نپٹنے کے لئے تیار رکھا گیا ہے۔ کل سے یہاں شروع ہونے والے آسیان اجلاس میں تنظیم کے 10 رکن ممالک کے علاوہ ان ممالک سے قریبی تعلقات رکھنے والے آٹھ دیگر ممالک امریکہ، آسٹریلیا، چین ہندوستان، جاپان، نیوزی لینڈ، روس اور جنوبی کوریا کے سربراہ بھی شریک ہوں گے۔


امریکہ کے معاون قومی سلامتی کے مشیر بین روڈس نے بتایا کہ مسٹر اوباما آج ملائیشیا کے وزیر اعظم نجیب رجک سے ملاقات کریں گے اور ملائشیا کے سیاسی منظر نامے سے وابستہ اپنی فکرمندیوں سے انہیں آگاہ کریں گے۔

First published: Nov 20, 2015 01:49 PM IST