ہوم » نیوز » عالمی منظر

بیرون ممالک میں رہ رہے ہندستانیوں کیلئے بڑی خوشخبر، OCI  کارڈ والوں کو پرانا پاسپورٹ رکھنے سے ملی چھوٹ

بیرون ملک میں مقیم ہندستان کے شہری (OCI) کارڈ رکھنے والے ہندستانی برادری کے لوگوں کو اب ہندوستان جانے کے لئے اپنا پرانا پاسپورٹ لے جانے کی ضرورت نہیں ہے۔

  • Share this:
بیرون ممالک میں رہ رہے ہندستانیوں کیلئے بڑی خوشخبر، OCI  کارڈ والوں کو پرانا پاسپورٹ رکھنے سے ملی چھوٹ
اب ہندوستان جانے کے لئے اپنا پرانا پاسپورٹ لے جانے کی ضرورت نہیں ہے۔

واشنگٹن۔ بیرون ملک میں مقیم ہندستان کے شہری (OCI) کارڈ رکھنے والے ہندستانی برادری کے لوگوں کو اب ہندوستان جانے کے لئے اپنا پرانا پاسپورٹ لے جانے کی ضرورت نہیں ہے۔ ہندوستان کے سفارتخانے (Embassy of India) نے پیر کے روز مرکزی حکومت کی جانب سے اس سلسلے میں جاری نوٹیفکیشن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ او سی آئی (OCI) کارڈ کے ساتھ پرانا پاسپورٹ رکھنے کی لازمیت کو ختم کردیا گیا ہے۔ اس اعلان نے بیرون ملک میں مقیم ہندوستانیوں کی ایک بڑی تشویش دور کردی ہے۔


سفارتخانے (Embassy of India) نے کہا ، "اب سے پرانے پاسپورٹ نمبر والے موجودہ OCI کارڈ کے سہارے سفر کرنے والے ایک OCI کارڈ ہولڈر کو پرانا پاسپورٹ لے جانے ساتھ رکھنے کی ضرورت نہیں ہے ، لیکن نیا (موجودہ) پاسپورٹ رکھنا لازمی ہوگا۔"


سفارتخانے نے بتایا کہ حکومت ہند نے 20 سال سے کم اور 50 سال سے زیادہ کی عمر والے کارڈ ہولڈرز کے لئے او سی آئی OCI کارڈ کو دوبارہ جاری کرنے کی مدت اور بڑھا کر 31 دسمبر 2021 کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔


سال 2005 سےنافذ او سی آئی OCI کے رہنما اصولوں کے مطابق ، 20 سال سے کم اور 50 سال سے زیادہ کی عمر والے کارڈ ہولڈرز کو ہر بار نیا پاسپورٹ بنوانے پر اپنے کارڈ کو دوبارہ جاری کرنا ہوتا ہے۔ حکومت ہند نے کورونا وائرس وبا کی وجہ سے اپنی آخری تاریخ کئی بار بڑھائی ہے لیکن او سی آئی کارڈ رکھنے والوں کو سفر کے دوران پرانا پاسپورٹ کو ساتھ رکھنے کی لازمیت میں پہلی بار چھوٹ دی گئی ہے
Published by: Sana Naeem
First published: Mar 30, 2021 02:07 PM IST